چین: بارشوں اور لینڈ سلائیڈز سے 200 ہلاک و لاپتہ

شائع July 12, 2013

گیارہ جولائی کی اس تصویر میں گوانگہن کے علاقے میں ایک امدادی کارکن بارش سے متاثرہ فرد کو محفوظ مقام تک لےجارہا ہے۔ اے ایف پی تصویر
گیارہ جولائی کی اس تصویر میں گوانگہن کے علاقے میں ایک امدادی کارکن بارش سے متاثرہ فرد کو محفوظ مقام تک لےجارہا ہے۔ اے ایف پی تصویر

بیجنگ: سرکاری میڈیا اور سرکاری ذرائع نے جمعے کو بتایا کہ مطابق چین میں گزشتہ چند دنوں سے جاری موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک دو سو سے زائد افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئےہیں۔

وزارتِ سول افیئرز کے مطابق، جمعرات تک چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان میں لینڈ سلائیڈ اور بارشوں سے اکتیس افراد کے ہلاکت کی تصدیق ہوچکی تھی۔ جبکہ 166 افراد لاپتہ اور کل بیس لاکھ افراد متاثرہ تھے۔

سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق اتوار سے شمال مغربی یانان علاقے میں تیرہ افراد ہلاک اور چار لاپتہ ہیں جبکہ مقامی اداروں نے مزید لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

آفیش اعداد وشمار کےمطابق ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں سے ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ ان میں ہوبائی اور ہینان کے صوبے شامل ہیں۔

حکومت نے دریائے یانگزے پر سیلاب سے خبردار کرنے والے نظام کا درجہ بھی بلند کردیا  ہے۔ اس طرح مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ دوسری جانب ایک طوفان ساؤلک بھی چینی ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 جون 2025
کارٹون : 23 جون 2025