• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 5:00pm

2 روز میں ڈیم فنڈ میں ایک ارب روپے جمع ہوجائیں گے، چیف جسٹس

شائع August 7, 2018

چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈیمز کی فنڈنگ کے حوالے سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’2 دن کے بعد ڈیم فنڈ میں ایک ارب روپے جمع ہو جائیں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بہت سی رقم ابھی آنی ہے، ڈیم کی تعمیر کے لیے اچھی رقم جمع کر لیں گے۔

یہ بات انہوں نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم عملدرآمد کمیٹی کا اجلاس کے دوران کہی۔

اجلاس کے دوران چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چیف جسٹس کو بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ واپڈا نے توانائی کے معاملات میں سیاسی مداخلت کی مخالفت کی، ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے ڈیم کو فنڈ دینے سے منع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: چندہ برائے ڈیم، مگر ڈیم چندوں سے نہیں بنتے

چیف جسٹس نے بتایا کہ ڈیم کی مخالفت میں مہم چلائی جا رہی ہے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف بھی باتیں کی جارہی ہیں۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم پر بھی تنقید کی گئی اور کہا گیا تھا کہ اگر یہ ڈیم ٹوٹ گیا تو اسلام آباد میں 10 فٹ پانی کھڑا ہو جائے گا۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ یہ سب ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کے حربے ہیں۔

چیف جسٹس کے ایک سوال کے جواب میں چیئرمین واپڈا نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے جو ایک ماہ میں کام کیا ہے اگر روایتی طریقے سے کیا جاتا تو 3 سے 4 سال لگ جاتے۔

چیف جسٹس نے کا کہنا تھا کہ ’کچھ روز پہلے ہمیں ایک میٹنگ میں پتہ چلا ہے کہ صارفین کی جانب سے ایک ہزار ارب روپے واپڈا نے وصول کرنے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیمز تعمیر کرنا ججوں کا کام نہیں، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

انہوں نے چیئرمین واپڈا اور ان کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کو کسی بھی قسم کے سہارے کی ضرورت ہے تو سپریم کورٹ موجود ہے‘۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ کسی نے بہت سالوں بعد واپڈا کی جانب دھیان دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’10 سال تک اس پروجیکٹ کی نگرانی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کریں گے‘، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کام 10 سال سے کم مدت میں مکمل کرنا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ’دو دن کے بعد ہمارا ڈیم فنڈ ایک ملین ہو جائے گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھی ابھی بہت رقم آنی ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ ڈیم کے حوالے سے قوم کی جانب سے دی جانے والی رقوم کی سپریم کورٹ خود نگراں ہے، رقم کی ایک ایک پائی ڈیم کی تعمیر کے لئے استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دیامربھاشا، مہمند ڈیم کی تعمیر: واپڈا کا 2دن کی تنخوا دینے کا اعلان

چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم 4500 میگاواٹ کا منصوبہ ہے جبکہ اس ڈیم سے تربیلا ڈیم کی زندگی 35 سال بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 303 ارب تخمینہ لاگت ہے، اس سال کے آخر تک مہمند ڈیم اور دیامر بھاشا ڈیم کا پہلا مرحلہ شروع ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق ڈیم فنڈ میں اب تک 65 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد کا چندہ اکٹھا کیا جاچکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024