2002 میں مشہورِ زمانہ گانا ’کانٹا لگا‘ سے شہرت پانے والی بھارتی ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جاری والا کا کہنا ہے کہ ایک اور ’کانٹا لگا’ گرل کبھی نہیں ہوسکتی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق شیفالی جاری والا کا کہنا تھا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ ہر اداکار اپنی ایک منفرد پہچان بنانے کی کوشش کرتا ہے اور میرے پہلے گانے نے میرے لیے یہی کیا، ایک اور کانٹا لگا گرل کبھی نہیں ہوسکتی اور مجھے یہ گانا بہت پسند ہے'۔

—فوٹو : ٹوئٹر
—فوٹو : ٹوئٹر

اپنے پہلے گانے کے بعد کی زندگی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ’میری زندگی ایک پریوں کی کہانی سے کم نہیں، متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو پہلی ہی مرتبہ میں اتنی پہچان مل جائے تو یہ کسی پرنس چارمنگ مل جانے سے کم نہیں تھا'۔

انہوں نے بتایا کہ اکثر لوگوں نے بولڈ اسٹیپس کرنے پر ان پر تنقید بھی کی تھی، شیفالی یہ سمجھتی ہیں کہ آج کے مداح پہلے کے مقابلے میں کم تنگ نظر ہیں۔

—فوٹو : فیس بک
—فوٹو : فیس بک

انہوں نے کہا کہ ’ اب زیادہ افراد ایسے ہیں جو بولڈ مواد کو قبول کررہے لیکن ہمیشہ کچھ ایسے لوگ موجود رہیں گے جنہیں کچھ چیزیں فحش معلوم ہوں گی ، ہم انہیں بدل نہیں سکتے، ہم ایک آزاد ملک میں رہتے ہیں جہاں ہر شخص کو اظہار کی آزادی حاصل ہے'۔

مزید پڑھیں : فلم کے بجائے ویب سیریز اداکاروں میں مقبول

شیفالی جاری والا کے مداحوں کے لیے یہ خوش آئند ہوگا کہ وہ ایک بولڈ کامیڈی ویب سیریز ’بے بی کم نا‘ سے اداکاری کی دنیا میں واپس لوٹ رہی ہیں۔

—فوٹو : ٹوئٹر
—فوٹو : ٹوئٹر

انہوں نے بتایا کہ ’جب مجھے بے بی کم نا کی آفر کی گئی تھی ، میں اس کے اسکرپٹ سے بہت متاثر ہوئی کہ مجھے اسے پرفارم کرنے کے لیے اپنی تمام ہمت جمع کرنی پڑی تھی ورنہ اس میں میرا ہی نقصان ہونا تھا۔

انہوں نے کہا ’اسکرپٹ کے ساتھ ساتھ باقی تمام سیٹ اپ بھی لاجواب تھا'۔

—فوٹو : ٹوئٹر
—فوٹو : ٹوئٹر

’بے بی کم نا‘ نامی ویب سیریز کی ہدایات فرہاد سامجی نے دی ہیں جبکہ چنکی پانڈے، کیکو شردا اور شریاس تالپڈے اس ویب سیریز میں اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

شیفالی کا کہنا تھا کہ ’میں جانتی تھی کہ مجھے آلٹ بالاجی جیسے بڑے پلیٹ فارم سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا، میرے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

—فوٹو : ٹوئٹر
—فوٹو : ٹوئٹر

ویب سیریز اور اپنے کردار سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ’یہ کہانی ایک لڑکے آدی (شریاس) اور اس کی گرل فرینڈ (شیفالی) پر مبنی ہے، جو ایک ڈیڈیز گرل ہے اور آدی کی محبت میں مبتلا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: سبھاش چندر بوس کی زندگی پربنی ویب سیریز کا ٹریلر جاری

واضح رہے کہ کئی سال قبل شیفالی نے 2004 میں فلم مجھ سے شادی کرو گی میں جلوہ گر ہوئیں تھیں۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا تھا کہ ’ہاں، بہت عرصہ ہوگیا، اسٹیج شوز کی وجہ سے میں بہت مصروف رہتی ہوں، ڈانسںگ ہمیشہ میرے لیے آسان رہی ہے، لیکن ایک وقت ایسا آیا کہ مجھے محسوس ہوا کہ میں صرف ایک ہی کام کررہی ہوں، ایک آرٹسٹ کے طور پر مجھے مزید تبدیلی کی ضرروت ہے'۔

—فوٹو : ٹوئٹر
—فوٹو : ٹوئٹر

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ’فطری اداکاری کرنا اگلا مرحلہ تھا، یہ بہت مشکل تھا میں اسٹیج پر زیادہ پُر اعتماد ہوتی تھی لیکن میں نے اس مرحلے کے لیے تیاری میں خود کو وقت دیا'۔

شیفالی کو ڈانس کرنا بہت پسند ہے اور ایک ڈانس اکیڈمی کھولنا ان کا خواب ہے، انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، یہ کبھی کبھی ہوسکتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مجھے بطور اداکارہ اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کی ضرورت ہے اور میری تمام تر توجہ اسی پر مرکوز ہے'۔

—فوٹو : ٹوئٹر
—فوٹو : ٹوئٹر

انہوں نے اپنے شوہر پاراگ تیاگی کے ہمراہ سیلیبریٹی ڈانس شو نچ بلیے میں بھی حصہ لیا تھا۔

پراگ تیاگی سے متعلق انہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے اپنے شوہر کے ساتھ دیگر پروگرام کرنے میں مزہ آئے گا، وہ ایک بہترین اداکار ہیں، مجھے ان کے ساتھ ڈانس کرنے کا موقع ملا تھا اور میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا تھا'۔

تبصرے (0) بند ہیں