مارش برادرز کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان اے کو تختہ مشق بنا دیا

01 اکتوبر 2018
مچل مارش اور شان مارش 200رنز کی شراکت کی تکمیل پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
مچل مارش اور شان مارش 200رنز کی شراکت کی تکمیل پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

مارش برادران اور ٹریوس ہیڈ کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلین بیٹنگ لائن نے پاکستان اے ٹیم کو تختہ مشق بناتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 494 رنز اسکور کر دیے۔

دبئی میں کھیلے جا رہے چار روزہ وارم اپ میچ میں پاکستان اے ٹیم نیتھن لایون کی 8وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے سبب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 278رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں میچ کے دوسرے دن 2وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: محمد حفیظ 2 سال بعد ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بن گئے

میچ کے تیسرے دن مچل مارش اور شان مارش نے اننگز کا آغاز کیا اور عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

دونوں بھائیوں نے 207رنز کی عمدہ شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ برتری دلا دی لیکن سنچری سے محض چھ رنز کی دوری پر شان مارش 94رنز بنانے کے بعد افتخار احمد کی وکٹ بن گئے۔

دوسرے اینڈ پر موجود مچل مارش نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی اور ٹرویس ہیڈ کے ہمراہ مزید 106رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنا دیا۔

وقاص مقصود نے 417 کے مجموعی اسکور پر کپتان اسد شفیق کی مدد سے مچل مارش کی اننگز کا خاتمہ کیا جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 17چوکوں سے مزین 162رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: سہواگ کیریئر میں کس باؤلر سے ڈرے؟ نام بھی بتا دیا

جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے 4وکٹوں کے نقصان پر 494 رنز بنائے تھے اور اس نے پاکستان اے ٹیم پر 216 رنز کی بھاری برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 90 اور مارکش لبوشانے 39رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں