ٹرمپ کی لاپروائی ٹوئٹر پر مذاق بن گئی

05 اکتوبر 2018
یہ واقعہ فنڈ رائزنگ کے لیے میناپولس سے روچسٹر شہر کے لیے جاتے ہوئے پیش آیا— اسکرین شاٹ
یہ واقعہ فنڈ رائزنگ کے لیے میناپولس سے روچسٹر شہر کے لیے جاتے ہوئے پیش آیا— اسکرین شاٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اکثرو بیشتر تنازعات کی زد میں رہتے ہیں مگر کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ خود اپنے کو آپ کو شرمندہ کردیں گے۔

درحقیقت جمعرات کی سہ پہر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ائیرفورس ون میں اس حالت میں سوار ہوئے جب ان کے جوتے میں ٹوائلٹ پیپر پھنسا نظر آیا۔

مزید پڑھیں : کیا پولش صدر کی اہلیہ نے ٹرمپ کو شرمندہ کیا؟

یہ واقعہ فنڈ رائزنگ کے لیے میناپولس سے روچسٹر شہر کے لیے جاتے ہوئے پیش آیا۔

یہ تو پتا نہیں کہ ٹوائلٹ پیپر کیسے امریکی صدر کے جوتے میں پھنسا، مگر وہ اسی طرح طیارے کی سیڑھیوں پر چڑھے اور کیمرے کی آنکھ نے وہ منظر محفوظ کرلیا۔

۔

ویسے جب وہ طیارے کے دروازے سے اندر جارہے تھے تو ٹوائلٹ پیپر ان کے جوتے سے الگ ہوگیا۔

ٹوئٹر صارفین نے اس پر امریکی صدر کا کافی مذاق اڑایا مگر یہ بھی تسلیم کیا کہ ایسا کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، مگر ان کا سوال تھا کہ آخر امریکی صدر کو اس بارے میں کسی نے آگاہ کیوں نہیں کیا؟

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی ٹوئٹر پر غلطی مذاق بن گئی

وہ کوئی چھوٹا ٹکڑا نہیں تھا جو جوتے میں پھنس گیا، بلکہ کئی شیٹس تھیں جو ان کے جوتے کے ساتھ چپکی ہوئی تھیں جبکہ ان کے ارگرد کم از کم درجن بھر افراد ہوتے ہیں۔

۔

تو کیا ان کے ساتھی انہیں اتنا ناپسند کرتے ہیں کہ ٹوائلٹ پیپر کے بارے میں بتانے کی زحمت نہیں کی؟ یہی وہ سوال تھا جو ٹوئٹر صارفین ایک دوسرے سے پوچھتے رہے۔

۔

۔

۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں