جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی — فوٹو: حسیب بھٹی
حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی — فوٹو: حسیب بھٹی

چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ 7 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہو گئے جبکہ ان کی جگہ جسٹس گلزار احمد نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔

جسٹس عظمت سعید نے جسٹس گلزار سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے موجودہ 8 ججز چیف جسٹس بنیں گے

تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سپریم کورٹ کے سینئر وکلا اور اسٹاف کے اراکین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت 17 ججز صاحبان ہیں، جن میں سے 8 کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کا موقع ملے گا تاہم 8 ججز صاحبان یہ اہم ترین عہدہ ملنے سے قبل ہی ریٹائر ہوجائیں گے۔

17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے ریٹائر ہونے کے بعد 18 جنوری کو جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ اسی سال 20 دسمبر کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ایچ اے والوں کا بس چلے تو سمندر میں شہر بنا لیں، جسٹس گلزار

ان کے بعد جسٹس گلزار احمد اس عہدے پر فائز ہوں گے اور وہ یکم فروری 2022 تک چیف جسٹس کے عہدہ سے ریٹائر ہوجائیں گے، ان کے بعد 2 فروری کو جسٹس عمر عطاء بندیال، چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے اور وہ 16ستمبر 2023 تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں