جب ٹی وی شو میں بال کٹنے پر ماڈل بے ہوش ہوگئی

14 اکتوبر 2019
— فوٹو بشکریہ kuaforumsensintv انسٹاگرام پیج
— فوٹو بشکریہ kuaforumsensintv انسٹاگرام پیج

ہر ایک ہی زندگی میں کسی نہ کسی وقت بال کٹواتا ہے، خواتین میں اس کا رجحان کم ہوتا ہے مگر کبھی نہ کبھی قینچی کے آگے انہیں بھی سر جھکانا ہی پڑتا ہے۔

مگر جب بال ایسے کٹ جائے جو مرضی کے خلاف ہو تو جو دھچکا لگتا ہے وہ کافی بڑا ہوتا ہے اور ایسا ہی ایک خاتون کے ساتھ ہوا جس کا شدید ردعمل انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

یہ منظر ترکی کے ایک پروگرام میں دیکھنے میں آیا جس کا نام Kuaförüm Sensin یا یو آر مائی ہیئر ڈریسر ہے، جس میں میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ رضاکار ماڈلز پر اپنی صلاحیتوں کو آزما کر انعام جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔

رواں ماہ کے شروع کی ایک قسط میں ایسی ہی ماڈل نے اس شو میں شرکت کی جس کے بال کمر سے بھی نیچے تک پھیلے ہوئے تھے۔

مگر جب ہیئر اسٹائلسٹ نے اپنی صلاحیت کے جوہر دکھائے تو وہ بال کٹ کر کندھوں تک پہنچ گئے اور ماڈل ک جب اس کا احساس ہوا تو اس کے چہرے پر دہشت پھیل گئی اور آنسو بہاتے ہوئے کہنے لگی 'یہ کیا ہے'۔

اس موقع پر ججز اور شو میں شریک دیگر افراد ماڈل کے ردعمل پر شاک رہ گئے اور پھر جب خاتون نے اسٹوڈیو سے باہر جانے کی کوشش کی تو راستے میں ہی وہ بے ہوش ہوکر گرنے لگی مگر میزبان Gözde Kansu نے اسے گرنے سے بچالیا۔

بعد ازاں ماڈل کو طبی امداد دی گئی مگر اس ڈرامائی منظر کو شو میں بار بار دہرایا گیا اور پھر سوشل میڈیا پر پھیل گیا جہاں سے یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا 'میں چیخ رہی ہوں کیونکہ ایسا ہر کسی کے ساتھ ہوسکتا ہے'۔

اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں ری ٹوئیٹس اور لائیکس الگ ہیں اور اکثر نے یہ بھی سوال کیا جب ماڈل نے اس شو میں شرکت کے لیے حامی بھری تھی تو اسے اس کے لیے تیار بھی ہونا چاہیے تھا۔

اس شو میں کاٹے جانے والے عام طور پر کینسر کے علاج کے باعث بالوں سے محروم ہونے والے افراد کو وگ فراہم کرنے کے لیے عطیہ کیے جاتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں