گوگل کے ویب براﺅزر کروم میں بہت جلد فائلز کو ڈاﺅن لوڈ صرف محفوظ پیجز سے کرنا ممکن ہوگا۔

یہ اعلان کمپنی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق وہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ محفوظ پیجز سے ہی محفوظ فائلز کو ڈاﺅن کیا جاسکے جبکہ مکسڈ مواد والی فائلز یا نان ایچ ٹی ٹی پی ایس پیجز سے ڈاﺅن لوڈ کو بلاک کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد میل وئیر سے محفوظ مواد کی ڈاﺅن لوڈنگ ممکن بنانا ہے تاکہ صارفین کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور بتدریج غیر محفوظ ڈاﺅن لوڈز کے لیے سپورٹ بھی ختم کردی جائے گی۔

یہ اپ ڈیٹ گوگل کروم 81 میں متعارف کرائی جائے گی اور پہلے صارفین کو مکس مواد کے حوالے سے انتباہ اور پھر اس کی بلاکنگ کے بارے میں بتایا جائے گا جبکہ رواں سال اکتوبر میں کروم 86 ورژن میں تمام مکس مواد کو ڈاﺅن لوڈ کردیا جائے گا، یہ اپ ڈیٹ موبائل پلیٹ فارمز میں اس کے بعد متعارف کرائی جائے گی۔

کمپنی کے مطابق غیرمحفوظ ڈاﺅن لوڈز پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے اور کوئی بھی دیکھ سکتا ہے کہ ایک صارف نے کیا ڈاﺅن لوڈ کیا یا کوئی ہیکر ڈاﺅن لوڈ کو نقصان دہ فائل سے بدل سکتا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ تمام غیرمحفوظ ڈاﺅن لوڈز کو روک دیا جائے گا مگر کروم میں اس وقت صارفین کو آگاہ نہیں کیا جائے گا کہ کونسی فائلز غیرمحفوظ ہیں، تو اب ایسی ڈاﺅن لوڈز کو سب سے پہلے بلاک کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں