ڈان اخبار کے سینئر صحافی حسن منصور انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2020
حسن منصور کا انتقال ان کی اپنی رہائش گاہ پر دوران نیند ہوا —فوٹو: رائٹرز
حسن منصور کا انتقال ان کی اپنی رہائش گاہ پر دوران نیند ہوا —فوٹو: رائٹرز

ڈان اخبار کے سینئر صحافی حسن منصور کراچی میں انتقال کرگئے۔

54 سالہ حسن منصور تین دہائیوں سے صحافت سے وابستہ تھے اور انہوں نے متعدد نامور خبر رساں اداروں میں فرائض انجام دیے۔

مزیدپڑھیں: سینئر صحافی ادریس بختیار انتقال کر گئے

حسن منصور کا انتقال ان کی اپنی رہائش گاہ پر دوران نیند ہوا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق صحافی کو دل کا دورہ پڑا اور مرحوم کی نماز جنازہ (کل) جمعہ کو ادا کی جائے گی۔

مرحوم صحافی اپنے سوگواروں میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ کو چھوڑا اور وہ 7 بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔

حسن منصور ایک تجربہ کار صحافی ہونے کے علاوہ افسانہ نگار اور شاعر بھی تھے۔

انتقال سے قبل وہ کراچی پر ایک ناول لکھ رہے تھے جس میں خاص طور پر لیاری پر توجہ مرکوز تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی سلامت علی انتقال کرگئے

ان کے دوست اور صحافی جان خاصخیلی نے کہا کہ حسن منصور نے صحافت کا آغاز 1988 میں سندھی اخبار عوامی آواز سے کیا۔

علاوہ ازیں وہ اخبار کے لیے ہفتہ وار طنزیہ کالم بھی لکھتے تھے۔

اپنی کچھ مختصر کہانیوں میں وہ کراچی میں ہونے والے انسانی المیے پر توجہ دیتے رہے۔

وہ کہا کرتے تھے کہ اگر ان کی مختصر کہانیاں مرتب کی گئیں تو وہ تین کتابوں میں شائع ہوجائیں گی۔

جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل حسن منصور نے 2006 میں 2008 تک روزنامہ ڈان میں ملازمت اختیار کرنے سے قبل 5 سال تک ڈیلی ٹائمز کے اخبار میں اسٹاف رپورٹر کی حیثیت سے کام کیا۔

مزیدپڑھیں: ڈان کے سابق سٹی ایڈیٹر ابوالحسنات انتقال کر گئے

انہوں نے اسٹار اخبار میں بھی کام کیا اور فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ڈان اخبار میں دوبارہ ملازمت اختیار کرنے پر انہوں نے سماجی اور سیاسی امور کا احاطہ کیا۔

صحافیوں اور ساتھیوں نے ان کی اچانک موت پر صدمے اور غم کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر لوگوں نے حسن منصور کو 'ذہین، محنتی اور زندگی سے خوشیاں سے بھرپور' شخص کی حیثیت سے یاد کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حسن منصور کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں