• KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C
  • KHI: Clear 25.8°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.5°C
  • ISB: Cloudy 16.9°C

کوئٹہ: عسکریت پسندوں نے ریلوے لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑادی

شائع July 28, 2013

۔۔۔فائل فوٹو۔
۔۔۔فائل فوٹو۔

کوئٹہ: عسکریت پسندوں نے کوئٹہ میں ایک ریلوے لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جسکے نتیجے میں کوئٹہ کا لائن کے ذریعے ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطہ ہوگیا۔

ڈپٹی آئی جی پولیس فیاض سنبل نے کہا ہے کہ نامعلوم شدت پسندوں نے سریاب روڈ پر واقع موسیٰ کالونی ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا تاہم اس کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بعدازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سیکورٹی اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور تلاشی شروع کردی جبکہ ٹرین سروس کو تقریباً تین گھنٹے بعد بحال کردیا گیا۔

تاحال کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم سنبل نے شبہہ کا اظہار کیا ہے کہ اس میں کسی بلوچ علحدگی پسند تنظیم کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل بھی اسی علاقے میں عسکریت پسند ریلوے لائنوں کو نشانہ بنا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مکران کے ساحل پر سات کوسٹ گارڈز کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025