• KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
  • KHI: Partly Cloudy 16.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 12°C
  • ISB: Partly Cloudy 12.9°C
Live Covid 2019

پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدے پر دستخط

شائع April 7, 2020

پاکستان ائیرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پائلٹس قومی ایئر لائن کی تمام شیڈول اور خصوصی پروازیں اڑانے کے پابند ہوں گے۔

پائلٹس کی تنظیم پالپا اور اپی آئے ای انتظامیہ کے درمیان مذاکرات جاری تھے جو کامیاب ہوگئے اور پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا کے نائب صدر نے معاہدے پر پر دستخط کردیے۔

معاہدے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ تمام حفاظتی سامان فراہم کرنے کی پابند ہوگی، جبکہ پائلٹس قومی ائیر لائن کی تمام شیڈول اور خصوصی پروازوں کو اڑانے کے پابند ہوں گے۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی پائلٹ کورونا وائرس کی وجہ سے طیارہ اڑانے سے انکار کرتا ہےتو اسے تحریری طور پر آگاہ کرنا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 14 دسمبر 2025
کارٹون : 13 دسمبر 2025