• KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.9°C
  • LHR: Partly Cloudy 28.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 22.2°C
Live Covid 2019

اسلام آباد اور گلگت میں کورونا وائرس کے مزید کیسز

شائع April 17, 2020 اپ ڈیٹ April 17, 2020 11:08am

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور آج بھی اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 9 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرین کی تعداد 145 سے بڑھ کر 154 ہوگئی ہے۔

اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے 8 نئے مریض سامنے آئے، جس کے بعد گلگت بلتستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 237 سے بڑھ کر 245 تک پہنچ گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 اپریل 2026
کارٹون : 15 اپریل 2026