روس کے دارالحکومت ماسکو میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ہسپتال میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

حکام کے مطابق ہسپتال میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ کورونا وائرس کے بقیہ تمام مریضوں کو باحفاظت نکال لیا گیا۔

مزیدپڑھیں: جنوبی کوریا کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک

سی این این کی رپورٹ کے مطابق واقعے سے متعلق ماسکو کے میئر سرگے سوبیانین نے بتایا کہ یہ آگ سٹی کلینیکل ہسپتال کے وارڈ نمبر 50 میں لگی۔

انہوں نے کہا کہ آگ کو جلد ہی بجھا دیا گیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

وزارت ہنگامی امور کے وزیر نے بتایا کہ آگ ایک مریض کے کمرے میں لگی لیکن اس پر فوری قابو پالیا گیا تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

ماسکو کے میئر نے کہا تھا کہ اس واقعے کی وجوہات کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

چند روز قبل ماسکو کے میئر نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ سیلف آئسولیشن کی مدت میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔

مزیدپڑھیں: شارجہ میں کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 7 افراد زخمی

واضح رہے کہ روس میں کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے مارچ کے آخر سے لاک ڈاؤن جاری ہے جہاں اب تک تقریباً 2 لاکھ وائرس سے زائد متاثر اور ایک ہزار 800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کے نصف سے زیادہ کیسز اور اموات ماسکو میں ریکارڈ کی گئیں۔

رواں ہفتے روس نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد کے تناظر میں فرانس اور جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا اور تعداد کے اعتبار سے دنیا میں پانچویں نمبر پر تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں