کامیڈی کے بادشاہ اداکار جیری اسٹلر چل بسے

اپ ڈیٹ 12 مئ 2020
بیٹے کے مطابق والد کی طبی موت ہوئی — فوٹو: اے پی
بیٹے کے مطابق والد کی طبی موت ہوئی — فوٹو: اے پی

کامیڈی کے بادشاہ کہلائے جانے والے امریکی اداکار جیری اسٹلر 92 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خبر رساں ادارے اے پی کی رپورٹ کے مطابق جیری اسٹلر نے 1950 میں اپنی اہلیہ این میارا کے ساتھ ہی کیریئر کا آغاز کیا اور چار دہائیوں تک کامیڈی کی دنیا پر چھائے رہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: کامیڈی اداکار ٹم بروک ٹیلر چل بسے

ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق ان کے بیٹے بین اسٹلر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔

جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بین اسٹلر نے یہ بھی بتایا کہ والد کی طبی موت ہوئی۔

ان کے بیٹے نے اپنی ٹوئٹ میں دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ان کے والد ایک بہترین انسان تھے۔

جیری اسٹلر نے اپنے کیریئر میں صرف کامیڈی کردار ہی نہیں نبھائے بلکہ انہوں نے ہر قسم کی اداکاری پر شہرت حاصل کی۔

ان کی یادگار فلموں میں تھرلر فلم ’دی ٹیکنگ آف پیلہم ون ٹو تھری‘ اور ’ہیئر اسپرے‘ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: امریکی اداکار ایلن گارفیلڈ چل بسے

وہ اپنی سوانح حیات پر مبنی کتاب ’میریڈ ٹو لافٹر‘ بھی تحریر کرچکے ہیں جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ این میارا سے اپنے تعلق پر بات کی جو خود ایک بہت بڑی کامیڈی اداکارہ تھیں، این میارا کا انتقال 2015 میں ہوا۔

جیری اسٹلر اور این میارا کے دونوں بچے بھی اس ہی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں، ان کی بیٹی ایمی بھی اداکارہ ہیں جبکہ بیٹا بین ایک لکھاری، ہدایت کار اور اداکار ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں