حکومت نے پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) کے ایک ایئر افسر اور 10 ایئر کموڈور افسران کو ترقی دے دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ایئر افسر کو ایئرمارشل جبکہ 10 ایئرکموڈور کو ایئروائس مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

مزید پڑھیں: احمر شہزاد لغاری کی پاک فضائیہ کے نائب سربراہ کے عہدے پر ترقی

بیان میں بتایا گیا کہ ایئروائس مارشل عامر مسعود کو ایئرمارشل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ جی ڈی پی برانچ سے ترقی پانے والے افسران سے ترقی پانے والے افسران میں ایئر وائس مارشل عامر رشید، ایئر وائس مارشل سید فواد مسعود حاتمی، ایئروائس مارشل محمد جمال ارشد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائس ایڈمرل ظفرمحمود عباسی پاک بحریہ کے نئے سربراہ ہوں گے

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ ترقی پانے والے ایئر وائس مارشل ظفر اسلم، ایئروائس مارشل محمد سرفراز، ایئروائس مارشل کاظم حماد اور ایئروائس مارشل شکیل غضنفر کا تعلق بھی جی ڈی پی برانچ سے ہے۔

مزید یہ کہ انجینیئرنگ برانچ سے ایئروائس مارشل عرفان ظہیر، ایئروائس مارشل آصف مقصود اور ایئروائس مارشل محمد عامر حیات بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں