ہولی وڈ اداکارہ کیلی پرسٹن کینسر سے جنگ ہار گئیں

اپ ڈیٹ 13 جولائ 2020
اداکارہ 12 جولائی کو چل بسیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ 12 جولائی کو چل بسیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کم از کم 60 ہولی وڈ فلموں اور امریکی ڈراموں میں شاندار کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ 57 سالہ کیلی پرسٹن کینسر سے جنگ ہار گئیں۔

کیلی پرسٹن گزشتہ 2 سال سے بریسٹ کینسر سے جنگ لڑرہی تھیں، وہ 2018 میں اپنی آخری فلم گوٹی کی ریلیز سے قبل ہی موذی مرض کا شکار ہوگئی تھیں۔

گزشتہ 2 سال سے وہ زیر علاج تھیں اور بظاہر ان کی حالت بہتر تھی، تاہم گزشتہ چند ہفتوں سے ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی اور وہ 12 جولائی کو موذی مرض کا شکار بن کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں اداکارہ کیلی پرسٹن کے شوہر 66 سالہ اداکار جان ٹروٹا کے حوالے سے بتایا کہ اداکارہ کے شوہر نے اہلیہ کی موت کی تصدیق کردی۔

اداکارہ کے شوہر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ اور ٹوئٹ میں بیوی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہا بہادر کیلی پرسٹن 12 جولائی کو بیماری سے ہار گئیں۔

اداکارہ کے شوہر نےبیوی کی موت کی تصدیق کی—فائل فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ کے شوہر نےبیوی کی موت کی تصدیق کی—فائل فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے بیوی کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی بیوی نے بہادری سے 2 سال تک موذی مرض کا مقابلہ کیا۔

کیلی پرسٹن کی موت پر متعدد ہولی وڈ شخصیات نے بھی ٹوئٹر پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دکھ کا اظہار کیا۔

کئی شخصیات نے کیلی پرسٹن کی شوبز کی خدمات کی تعریف کی اور انہیں بہادر اور منفرد اداکارہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ دیویا چوسکے کینسر کے باعث چل بسیں

کیلی پرسٹن نے کم عمری میں ہی اداکاری کی شروعات کی، ابتدائی طور پر انہوں نے ڈراموں میں جوہر دکھائے اور انہوں نے1983 سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

کیلی پرسٹن نے 60 کے قریب فلموں اور معروف امریکی ڈراموں میں اداکاری کی جب کہ انہوں نے گیتوں میں ماڈلنگ بھی کی۔

کیلی پرسٹن نے جان ٹروٹا نے 1991 میں فرانسیس کے شہر پیرس میں نصف شب کو خاموشی سے اس وقت شادی کرلی تھی جب اداکارہ اپنے پہلے حمل سے تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شادی سے قبل حمل ٹھہر جانے کی وجہ سے دونوں نے خاموشی سے شادی کی تھی اور اگلے ہی سال جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کے مجموعی طور پر 3 بچے ہیں، جن میں سے جوڑے کا بڑا بیٹا 16 سال کی عمر میں 2009 میں جزیرہ نما ملک بہاماس میں چھٹیاں گزارنے کے دوران حادثاتی طور پر ہلاک ہوگیا تھا۔

اپنے بیٹے کی حادثاتی موت کے حوالے سے جوڑے پر مقدمہ بھی دائر کیا گیا اور جوڑے پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے بیٹے کی موت سے متعلق معلومات خفیہ رکھنے کے لیے ایمبولینس ڈرائیور کو ڈھائی کروڑ ڈالر کی خطیر رقم تک دی تھی۔

جوڑے کے خلاف مذکورہ مقدمہ چند سال تک چلتا رہا، تاہم بعد ازاں عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنا پر مقدمے کو خارج کردیا تھا۔

کیلی پرسٹن اور جان ٹروٹا نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری بھی کی جب کہ دونوں کچھ گانوں میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں