خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اسکول 15 ستمبر سے کھولنے کی تیاری مکمل کر لی۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن ابراہیم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے پیش نظر ایس او پیز کے تحت عارضی طور پر اسکولز 15 ستمبر سے کھولے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں بھی اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

واضح رہے کہ 16 اگست کو صوبائی حکومت نے داخلوں اور دیگر انتظامی معاملات نمٹانے کے لیے 17 اگست سے کالجز کو ایس اوپیز کے تحت کھولنے کی اجازت دے دی تھی۔

اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف ہائرایجوکیشن کا کہنا تھا کہ پرنسپل اور 5 اساتذہ کو ہفتے بھر کام کرنے کی اجازت ہوگی اور اسی طرح ہوسٹلز، دفاتر اور کلاس رومز میں روزانہ دو مرتبہ اسپرے کیا جائے گا۔

اسکولوں سے متعلق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 15 ستمبر سے کھلنے والے اسکولوں میں سختی کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا جبکہ اسکولوں میں ہاتھ دھونے کے لیے صابن کی فراہمی لازمی ہوگی۔

انتظامیہ نے اسکولوں میں سیناٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔

اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے اسکولوں میں جراثیم کش مواد بھی فراہم کیا جائے اور منتخب اسٹاف کو ایس او پیز کی ٹریننگ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے میں 15 اگست سے اسکول نہیں کھولیں گے، ترجمان حکومت سندھ

اس ضمن ڈاائریکٹر ایجوکیشن ابراہیم نے بتایا کہ 7 اضلاع کوہاٹ، ہری پور، بنوں سمیت دیگر اضلاع کے اساتذہ نے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی تربیت حاصل کرلی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے لیے ایس اوپیز جاری کردیے تھے جس کے تحت صوبے بھر میں اسکولوں کے گیٹ پر بخار چیک کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 37.3 سنٹی گریڈ سے زیادہ ٹمپریچر والے طلبہ اور اساتذہ کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اسکول میں سماجی فاصلے رکھا جائے اور اسمبلی سے اجتناب کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کورونا کی علامات والے طلبہ یا اساتذہ کو 7 دن چھٹی دی جائے گی اور اگر طلبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو پوری کلاس کو 14 دن کے لیے چھٹی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: محکمہ تعلیم نے اسکولوں کیلئے ایس اوپیز جاری کردیے

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والی عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں اب بہت حد تک بے اثر ہورہی ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں کمی کے بعد ملک میں صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔

ملک میں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 711 ہے جس میں سے تقریباً 95 فیصد یعنی 2 لاکھ 78 ہزار 425 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 6 ہزار 255 کا انتقال ہوا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں