• KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am
  • KHI: Fajr 5:12am Sunrise 6:28am
  • LHR: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • ISB: Fajr 4:46am Sunrise 6:09am

ایشیا میں کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز

شائع September 4, 2020
خطے میں 54 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
خطے میں 54 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پیرس: ایشیا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

فرانسیی خبرساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق خطے میں 54 لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی جس میں سے ایک لاکھ سے زائد انتقال کر گئے جبکہ 42 لاکھ سے زائد صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے۔

اموات کے لحاظ سے بھارت سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جس میں پورے خطے کے مقابلے میں 3 گنا اموات رپورٹ ہوئیں جن کی تعداد تقریباً 68 ہزار جبکہ اب تک 38 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے بلڈ پلازما سے کورونا کے مریضوں کے علاج کی منظوری دے دی

بھارت کے بعد ایشیا میں سب سے زیادہ اموات انڈونیشیا میں رپورٹ ہوئیں جن کی تعداد 7 ہزار 600 سے زائد ہے جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 81 ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے۔

تیسرے نمبر پر پاکستان ہے جہاں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 اور اموات کی تعداد 6 ہزار 328 ہے۔

دسمبر میں چین کے شہر ووہاں سے پھیلنے والے وائرس کو کامیابی سے روکنے کے بعد اس براعظم میں اگست سے روزانہ سامنے آنے والے کیسز اور اموات کی تعداد میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یوں تقریباً گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ 90 ہزار کورونا کیسز اور 12 سو اموات سامنے آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے 314 نئے کیسز، 7 اموات رپورٹ

مذکورہ تعداد کیسز میں 11 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں اور گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اموات کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس خطے میں ایک ہفتے کے دوران سب سے زیادہ 6 لاکھ 18 ہزار کیسز جبکہ اموات کی دوسری سب سے بڑی تعداد 8 ہزار 600 رپورٹ ہوئی اس سے قبل صرف لاطینی امریکا میں ایک ہفتے میں سب سے زیادہ 16 ہزار اموات رپورٹ ہوئی تھیں جو اب بھی ریکارڈ ہے۔

ایشیا میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت میں گزشتہ ہفتے کیسز کی تعداد میں دنیا کا سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا اور 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے اور 6 ہزار 800 سے زائد انتقال کر گئے۔

اموات کے لحاظ سے ایشیا دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ خطوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متاثر بیشتر بچوں میں اکثر اس کا علم ہی نہیں ہوتا، تحقیق

کیریبیئن جزائر میں اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 75 لاکھ 14 ہزار 473 جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 979 ہے، جس کے بعد یورپ میں کیسز کی تعداد 40 لاکھ 49 ہزار 902 جبکہ اموات کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 596 ہے۔

تیسرے نمبر پر امریکا اور کینیڈا ہیں جہاں 62 لاکھ 44 ہزار 459 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور ایک لاکھ 94 ہزار 915 مریض انتقال کر گئے۔


یہ خبر 4 ستمبر 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 9 اکتوبر 2024
کارٹون : 8 اکتوبر 2024