ذہین افراد کی علامات کے بارے میں ہوسکتا ہے آپ نے سنا ہو، جیسے رات گئے تک جاگنا، کاہل ہونا یا دیگر۔

مگر آپ کتنے ذہین ہیں ؟ اس کو جاننے کے لیے کچھ عرصے قبل دنیا کا سب سے مختصر آئی کیو ٹیسٹ جسے سی آر ٹی کا نام دیا گیا، تیار کیا گیا تھا۔

یہ ٹیسٹ صرف 3 سوالات پر مشتمل ہے اور اگر ان کا درست جواب دینے میں کامیاب رہتے ہیں تو آپ بلاشبہ جنیئس ہیں یا کم از کم اس آئی کیو ٹیسٹ کو تیار کرنے والوں کا تو کچھ ایسا ہی دعویٰ ہے۔

اس ٹیسٹ کو 2005 میں پرنسٹن یونیورسٹی کے ماہر نفسیات شین فریڈرک نے تیار کیا تھا، جو دماغ کی معلومات کے تجزیہ کرنے اور منطق کی اہلیت کے بارے میں بتاتا ہے۔

سی آر ٹی میں کامیابی کے لیے آپ کو اپنے جواب پر وقت لگانا ہوگا۔

ویسے یہ جان لیں بظاہر آسان نظر آنے والے یہ سوال اتنے بھی آسان نہیں۔

2005 کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ امریکا کی چند بڑی یونیورسٹیوں بشمول ہارورڈ اور یالے کے طالبعلم درست جواب دینے میں ناکام رہے تھے اور صرف 17 فیصد ہی مکمل اسکول حاصل کرسکے۔

یہ سوال درج ذیل ہیں:

1۔ ایک بلے اور ایک گیند کی قیمت 1.10 ڈالر ہے، بلے کی لاگت گیند کے مقابلے میں ایک ڈالر زیادہ ہے تو گیند کی قیمت کیا ہوگی؟

2۔ اگر 5 مشینوں کو 5 ویجیٹس تیار کرنے میں 5 منٹ لگتے ہیں تو 100 مشینوں کو 100 ویجیٹس تیار کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

3۔ ایک جھیل میں کنول کے پتے ایک حصے میں پھیلے ہوئے ہیں، ہر دن ان پتوں کا حصہ دوگنا بڑھ جاتا ہے، اگر ان پتوں کو پوپری جھیل کو ڈھانپنے میں 48 دن لگیں، تو جھیل کے نصف یا 50 فیصد حصوں کو ڈھانپنے کے لیے ان کو کتنا وقت درکار ہوگا؟

نیچے آپ ان کا جواب دیکھ سکتے ہیں اور کمنٹس میں بتانا مت بھولیں کہ ان میں سے کتنے درست جواب دینے میں کامیاب رہے۔

جواب

1۔ گیند کی قیمت کا جواب اگر آپ نے 10 سینٹ دیا ہے تو ایسا صرف آپ نے ہی نہیں کیا بیشتر افراد یہی جواب دیتے ہیں، تاہم اگر قیمت 10 سینٹ ہوتی تو گیند اور بلے کی مجموعی قیمت 1.10 ڈالر کی بجائے 1.20 ڈالر ہوتی ہے۔

اس کا درست جواب 5 سینٹ ہے جبکہ بلا 1.05 ڈالر کا یعنی ایک ڈالر سے زیادہ۔

2۔ جہاں تک دوسرے سوال کے جواب کی بات ہے تو بیشتر افراد اس کا جواب سو منٹ دیتے ہیں، مگر یہ غلط ہے کیونکہ حقیقی وقت اس سے بہت کم ہوتا ہے یعنی صرف 5 منٹ۔

سوال میں بتایا جاچکا ہے کہ ایک مشین 5 منٹ میں ایک ویجیٹ تیار کرتی ہے تو سو مشینوں کو سو ویجیٹس تیار کرنے کے لیے بھی اتنا ہی وقت درکار ہوگا۔

3۔ بیشتر افراد اس سوال کا جواب 24 دن دیتے ہیں، مگر یہ درست نہیں۔

سوال پر غور کریں اس میں کہا گیا ہے کہ پتے جھیل کے حصے کو روزانہ دوگنا زیادہ کور کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے درست جواب 47 دن ہے، جب یہ پتے جھیل کے 50 فیصد حصے پر پھیل گئے اور 48 ویں دوگنا پھیل کر پوری جھیل کو کورکرلیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (11) بند ہیں

امجد Sep 28, 2020 09:09pm
پہلے سوال میں ایک ڈالر سے زائد لکھنا غلط ہے ایک ڈالر زائد لکھنا چاہیے تھا
Imran Sep 28, 2020 11:26pm
Got 2 right answers.
Sefal Khan Sep 29, 2020 06:45am
Q1. Bat $1.01 Ball $0.09 Q2. 5 Q3. 47
حسن Sep 29, 2020 06:58am
میرے تینوں جوابات صحیح ہوئے لیکن پہلے سوال میں اردو کی غلطی ہے۔
saqib chandio Sep 29, 2020 10:00am
Its seems that first question is not clear. Got next 2 right.
Nauman Khalid Sep 29, 2020 10:13am
1. Ball price can be from 1 cent to 9 cents, whats the justification of 5 Cents .
Tahir Sep 29, 2020 01:27pm
2 جواب درست ہیں ۔ پہلا غلط ھے
Saleem Sep 29, 2020 02:19pm
Alhamdulillah all 3 correct
Sameer Sep 29, 2020 02:20pm
all answers are correct for me.
golden guy Sep 29, 2020 04:42pm
mera ik bhi nahi
فیصل ہارون Sep 29, 2020 07:19pm
پہلا سوال تکنیکی اعتبار سے غلط ہے کیونکہ لاگت اور قیمت دو الگ الگ چیزیں مہیا کردہ معلومات کے تناظر میں ان کا ایک دوسرے سے موازنہ ممکن نہیں باقی دونوں سوالوں کا جواب درست دیا ہے