سام سنگ گلیکسی ایف سیریز کا پہلا فون متعارف

08 اکتوبر 2020
گلیکسی ایف 42 — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی ایف 42 — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے گلیکسی ایف سیریز کا پہلا فون متعارف کرادیا ہے۔

گلیکسی ایف 41 کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ایک بار فل چارج ہونے پر اس کی بیٹری لگاتار 26 گھنٹے تک ویڈیو پلے کرنے، 48 گھنٹے تک فون کال، 119 گھنٹے تک میوزک پلے بیک یا 21 گھنٹے تک مسلسل ویب براؤزنگ کی طاقت رکھتا ہے۔

گلیکسی ایف 41 میں 6.2 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، جس میں واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے۔

فون کے اندر کمپنی کا اپنا ایکسینوس 9611 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 کا امتزاج ون یو آئی کور 2.1 سے کیا گیا ہے۔

یہ ڈیوائس 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ڈوئل سم سپورٹ بھی موجود ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فون کی خاص بات اس کی بیٹری ہے جو 6000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 5 میگا پکسل لائیو فوکس اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پرر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

کمپنی کے بقول اس سے بیک وقت 7 فوٹوز اور 3 ویڈیوز لی جاسکتی ہیں اور بعد میں ایک بہترین کو منتخب کرسکتے ہیں۔

یہ فون سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 231 ڈالرز (لگ بھگ 38 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں