اس وقت الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں امریکی کمپنی ٹیسلا کو سبقت حاصل ہے، مگر مستقبل قریب میں یہ تبدیل ہونے والا ہے۔

مرسڈیز بینز نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ویژن ای کیو ایکس ایکس نامی کانسیپٹ الیکٹرک گاڑی سنگل چارج پر 750 میل تک سفر کرسکے گی۔

کمپنی کے مطابق سنگل چارج پر یہ گاڑی بیجنگ سے شنگھائی تک سفر کرسکے گی یا یوں کہہ لیں کہ کراچی سے لاہور تک۔

اتنا طویل سفر کرنے میں یہ گاڑی بہت بڑے پٹرول کے ایندھن کے ٹینک والی گاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دے گی۔

مرسڈیز بینز کے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے سربراہ مارکوس شیفر نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم نے اپنے انجنیئرز کا ایک گروپ قائم کرکے انہیں ایک غیرمعمولی کام دیا گیا یعنی سب سے رینج اور افادیت والی الیکٹرک گاڑی کی تیاری۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک سنجیدہ پراجیکٹ تھا جس میں اگلی نسل کی ٹیکنالوجیز پر کام کیا گیا، ہمارا مقصد اگلی نسل کی گاڑیوں کی پروڈکشن میں ان ٹیکنالوجیز کو حصہ بنانا ہے۔

اس پراجیکٹ کے تحت ویژن ای کیو ایکس ایکس کانسیپٹ گاڑی کی شکل اختیار کی، جس کی چند ٹیزر تصاویر بھی جاری کی گی۔

سنگل چارج پر اتنے طویل فاصلے تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اس گاڑی میں بڑی بیٹری کی بجائے ٹیکنالوجیز پر انحصارر کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس پروگرام کے تحت نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش کی جائے گی تاکہ پروڈکشن گاڑیوں کی افادیت کو بہتر بنایا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ای کیو ایکس ایکس ایک ٹیکنالوجی پروگرام ہے، مگر توقع ہے کہ یہ تنوع بہت جلد پروڈکشن گاڑیوں کا حصہ بن سکے گا۔

کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس گاڑی کا پروٹوٹائپ ماڈل کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں