اسلام آباد میں ساڑھے چار کروڑ کی ڈکیتی، مقدمہ درج

اپ ڈیٹ 24 نومبر 2020
جیولری کی دکان میں ڈاکو گاہک بن کر آئے اور تقریباً 400 تولہ سونا اور 40 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے - فائل فوٹو:شٹراسٹاک
جیولری کی دکان میں ڈاکو گاہک بن کر آئے اور تقریباً 400 تولہ سونا اور 40 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے - فائل فوٹو:شٹراسٹاک

اسلام آباد میں جیولر کی دکان پر تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

تھانہ کوہسار میں گزشتہ روز درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر ای-11/ 4 میں قائم سپر مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے ہنی جیولرز کے نام سے دوکان میں لوٹ مار کی۔

مزید پڑھیں: کراچی: گھروں میں ڈکیتی، مزاحمت پر خاتون ڈاکٹر اور پولیس افسر کا گارڈ قتل

ایف آئی آر کے مطابق دن تقریباً ایک بجکر 15 منٹ پر تین مسلح افراد دوکان پر آئے اور سونا پسند کرتے کرتے اچانک بندوق دکھا کر 350 سے 400 تولہ سونا اور 40 لاکھ لاکھ روپے نقد لوٹ کرلے گئے۔

شیخ محمد فرید کی درخواست پر درج ہونے والی ایف آئی آر میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو گاہک بن کر آئے تھے اور لوٹ مار کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں ڈاکوؤں کی عمریں 25، 35 اور 45 سال تھیں اور تینوں پشتو بول رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ڈکیتی کے شبہے میں شہری کے قتل میں ملوث 6 پولیس اہلکار گرفتار

بعد ازاں تاجروں کے شدید احتجاج پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2 روز کی مہلت طلب کرلی۔

واضح رہے کہ اس چوری کو اسلام آباد کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں