ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ (ن) کے 2500 کارکنان کے خلاف مقدمہ

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2020
مسلم لیگ (ن) کی تقریب کا انعقاد جمعہ کے روز کریسنٹ گراؤنڈ میں کیا گیا  تھا—تصویر: مسلم لیگ (ن) ٹوئٹر
مسلم لیگ (ن) کی تقریب کا انعقاد جمعہ کے روز کریسنٹ گراؤنڈ میں کیا گیا تھا—تصویر: مسلم لیگ (ن) ٹوئٹر

فیصل آباد: سرگودھا روڈ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنوینشن میں شرکت کرنے والے ڈھائی ہزار افراد کے خلاف کووِڈ 19 کے اسٹینڈرڈ آپرٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے خلاف مقدمہ پولیس کانسٹیبل حسنین کی مدعیت میں درج کیا گیا جو اس تقریب کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔

اپنی درخواست میں کانسٹیبل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی تقریب کا انعقاد جمعہ کے روز کریسنٹ گراؤنڈ میں کیا گیا جس میں 2 سے ڈھائی ہزار افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج

شکایت گزار کا مزید کہنا تھا کہ شرکا نے کووِڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جو حکومت پنجاب کی ہدایات کی خلاف ورزی تھی۔

کنویشن سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں بشمول سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور دیگر نے خطاب کیا تاہم کسی کو بھی مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا۔

نامعلوم شرکا کے خلاف مقدمہ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 148 اور 149 اور پنجاب انفیکشیئس ڈیزیز (پریوینشن اینڈ کنٹرول) آرڈیننس 2020 کے تحت درج کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث ملک کو کورونا کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑا، یاسمین راشد

خیال رہے گزشتہ ماہ کے اوائل میں بھی مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر کی گرفتاری کے بعد تھانے پہنچنے والے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کی درخواست پر درج کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ (ن) کے 21 رہنماؤں کو نامزد جبکہ 40 نامعلوم کارکنان کا ذکر کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں