والد کے ساتھ معیاری وقت بچوں کی شخصیت کو بہتر بنانے کیلئے مددگار

14 دسمبر 2020
یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

اپنے بچوں کی زندگیوں کا حصہ بن جانے والے باپ ان کی ذہنی صحت اور رویوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔

روٹگرز یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا کہ کم آمدنی والے خاندانوں میں لڑکپن میں پہنچ جانے والے بچوں کے ساتھ اگر والد کھانا کھلانے، مطالعے، کھیلنے اور دیگر سرگرمیوں کا حصہ بنتے ہیں اور ضروریات جیے ملبوسات اور خوراک فراہم کرتے ہیں، تو بچوں میں جذباتی اور رویوں کے مسائل کی شرح میں کمی آتی ہے۔

جریدے جرنل سوشل سروس ریویو میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں میں رویوں کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں اور والد ان کے ساتھ زیادہ وقت نہیں گزارتے۔

اس تحقیق کے دوران 1998 اور 2000 کے دوران پیدا ہونے والے 5 ہزار بچوں کے رویوں کا طویل المعیاد بنیادوں پر جائزہ لیا گیا۔

محققین نے اس بات پر توجہ مرکوز کی کہ 5 سے 15 سال کی عمر کے دوران والد کے ساتھ وقت کھانے پینے، کھیل کود، مطالعے اور اسکول کے کام کے دوران مدد جیسی سرگرمیوں میں کتنا وقت گزارا۔

انہوں نے دریافت کیا کہ کم آمدنی والے گھروانوں میں والد کے پاس بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع کم ہووتا ہے، جس کی وجہ حالیہ دہائیوں میں آنے والی سماجی اور معاشی تبدیلیاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر مرد اپنے بچوں کی سرگرمیوں کا زیادہ حصہ بننے لگے تو بچوں کی شخصیت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے پالیسی سازوں، عالموں اور عوام پر بھی اس حوالے سے بہتر پالیسیوں کے نفاذ کے لیے زور دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں