کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی کراچی میں پریکٹس

اپ ڈیٹ 17 جنوری 2021
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی — فوٹو: عبدالغفار
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی — فوٹو: عبدالغفار

جنوبی افریقہ کی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف کی پہلے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی جس کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے کراچی جم خانہ میں سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم 14 سال بعد ٹیسٹ اور ٹوی ٹوئنٹی سیریز کے لیے گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی۔

جنوبی افریقہ کے اسکواڈ کا کراچی پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں مکمل سیکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔

2007 کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی مہمان ٹیم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد

— فوٹو: عبدالغفار
— فوٹو: عبدالغفار

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور اسٹاف اراکین کی پہلی کووڈ 19 ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آئی ہے۔

ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے اتوار کو ہوٹل کے قریب قائم کراچی جم خانہ میں سیریز کے لیے تیاریاں شروع کردیں۔

اُدھر پاکستانی اسکواڈ کے کھلاڑی منگل سے کراچی پہنچ کر بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کا 14سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہونے کی وجہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 جنوری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی 4-8 فروری تک راولپنڈی کرے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی20 میچوں کی سیریز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں