فیوجی فلم کے 2 نئے ڈیجیٹل کیمرے متعارف

27 جنوری 2021
جی ایف ایکس 100 ایس — فوٹو بشکریہ فیوجی فلم
جی ایف ایکس 100 ایس — فوٹو بشکریہ فیوجی فلم

فیوجی فلم نے اپنے 2 نئے ڈیجیٹل کیمرے جی ایف ایکس 100 ایس اور ایکس۔ای 4 متعارف کرادیئے ہیں۔

جی ایف ایکس 100 ایس 2019 کے جی ایف ایکس کیمرے کا چھوٹا اور زیادہ سستا ورژن ہے۔

جی ایف ایکس کی طرح اس نئے کیمرے میں بھی 102 میگا پکسل میڈیم فارمیٹ سنسر 100 فیصد فیز ڈیٹکشن اے ایف کوریج کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس کا وزن سابقہ کیمرے سے 500 گرام کم ہے مگر اس میں چند نئے فیچرز موجود نہیں، جیسے ای وی ایف اب انٹرچینج ایبل نہیں اور ورٹیکل بیٹری گرپ کا آپشن نہیں۔

اس کا ان باڈی او آئی ایس سسٹم بھی چھوٹا اور ہلکا ہے مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے یہ جی ایف ایکس 100 کو کچھ حد تک پیچھے چھوڑ سکتا ہے، جس کی وجہ اپ گریڈ گائرو سنسر اور بہتر الگورتھمز ہیں۔

حجم میں یہ سابقہ ماڈل سے 30 فیصد چھوٹا ہے اور کنٹرولز روایتی ڈی ایس ایل آر PASM ڈائل میں دیئے گئے ہیں جبکہ 1.8 انچ مونوکر ڈسپلے میں بھی ورچوئل ڈائلز استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

یہ کیمرا مارچ میں دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت 6 ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے، جبکہ جی ایف ایکس 100 کی قیمت 10 ہزار ڈالرز ہے۔

دوسری جانب کمپنی نے ایکس سیریز کا نیا کیمرا ایکس۔ای 4 بھی متعارف کرایا ہے جسے اس نے کامپیکٹ انٹرچینج ایبل لینس کیمرا قرار دیا ہے۔

فوٹو بشکریہ فیوجی فلم
فوٹو بشکریہ فیوجی فلم

اس میں 26.1 میگا پکسل ایکس ٹرانس سنسر دیا گیا ہے جبکہ شٹر اسپیڈ اور ایکسپوژر کے ڈائل موجود ہیں اور ایک نئی اسکرین بھی دی گئی ہے۔

شٹر ڈائل میں پی سیٹنگ بھی فل آٹومیٹک پروگرام کے لیے موجود ہے۔

یہ کیمرا 4K اور 6K ویڈیو ریکارڈ کرسکتا ہے۔

یہ کیمرا بھی مارچ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 850 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں