دیا مرزا کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز

15 فروری 2021
دیا مرزا کی پہلی شادی اگست 2019 کو طلاق پر ختم ہوئی تھی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: پنک ولا
دیا مرزا کی پہلی شادی اگست 2019 کو طلاق پر ختم ہوئی تھی—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: پنک ولا

’دھنک کا رنگ، رہنا ہے تیرے دل میں اور بھیڑ میں تنہائی میں‘ جیسے گانوں میں شاندار پرفارمنس دکھانے والی بولی وڈ اداکارہ 39 سالہ دیا مرزا کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

دیا مرزا نے پہلی شادی 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان اگست 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

بعد ازاں اداکارہ نے 2020 کے آغاز میں ہی ساحل سنگھا سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ان کے والدین زائد العمری میں ایک دوسرے سے الگ ہوسکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں ہوسکتی تھیں؟

دیا مرزا نے طلاق پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس پر پہلے سوچا تھا اور خیال کیا تھا کہ ان کی عمر 37 برس ہوچکی ہے، تاہم پھر انہوں نے ہمت کرکے طلاق لی۔

اداکار نے پہلے شوہر ساحل سنگھا سے اگست 2019 میں طلاق لی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے پہلے شوہر ساحل سنگھا سے اگست 2019 میں طلاق لی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بعد ازاں اداکارہ پیار اور شادی جیسے موضوعات پر بھی بات کرتی دکھائی دیں، تاہم 14 فروری کو محبتوں کے عالمی دن پر ان کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آئیں۔

بھارتی میڈیا میں 14 فروری کو خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ اگلے تین روز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

اور اب اداکارہ نے خود انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی مہندی کی تقریبات اور شادی کے جوڑے کی تصاویر شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں: دیا مرزا کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان

دیا مرزا نے 15 فروری کو انسٹاگرام اسٹوری میں ہاتھوں میں سجائی گئی مہندی اور عروسی لباس میں تیار ہونے کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں ’پیار‘ کا لفظ استعمال کیا۔

دیا مرزا نے 15 فروری کی صبح کو ہاتھ پر لگی مہندی کی تصویر شیئر کی—انسٹاگرام
دیا مرزا نے 15 فروری کی صبح کو ہاتھ پر لگی مہندی کی تصویر شیئر کی—انسٹاگرام

ان کی شادی کے حوالے انڈین ایکسپریس نے بتایا کہ دیا مرزا کی شادی کی مرکزی تقریب 15 فروری کی شب تک ہوگی اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

رپورٹ میں اداکارہ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں ان کے اور ان کے ہونے والے شوہر وبھاو ریکھی کے اہل خانہ شرکت کریں گے۔

اسی حوالے سے ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دیا مرزا کی شادی کی تقریبات کا آغاز ان کی رسم حنا سے ہوچکا اور شادی کی مرکزی تقریب 15 فروری کی شب تک ہوگی۔

اداکارہ نے عروسی لباس کی بھی ایک تصویر شیئر کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے عروسی لباس کی بھی ایک تصویر شیئر کی—اسکرین شاٹ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی کی تقریب میں انتہائی کم اور انتہائی قریب افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دیا مرزا دوسری شادی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے وبھاو ریکھی سے کر رہی ہیں، جن کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔

مزید پڑھیں: دیا مرزا کی پہلی بار طلاق پر کھل کر بات

وبھاو ریکی کو پہلی شادی سے جواں سالہ بیٹی بھی ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریب میں بھی وہ شرکت کریں گی۔

ان کے حوالے سے پنک ولا نے بتایا کہ دیا مرزا کے ہونے والے شوہر ممبئی کے صنعت کار ہیں اور وہ ایک منیجمنٹ کمپنی کے سربراہ ہیں۔

وبھاو ریکھی کی پہلی شادی یوگا اور فٹنیس ٹرینر سنینا سے ہوئی تھی، تاہم ان دونوں کی شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں