• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:29pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:54pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:57pm

دیا مرزا نے صنعت کار ویبھو ریکھی سے دوسری شادی کرلی

شائع February 15, 2021
شادی کی تقریب میں اداکارہ کے چند قریبی دوستوں اور دونوں کے اہلخانہ نے شرکت کی—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
شادی کی تقریب میں اداکارہ کے چند قریبی دوستوں اور دونوں کے اہلخانہ نے شرکت کی—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بولی وڈ اداکارہ دیا مرزا، ممبئی کے صنعت کار ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

خیال رہے کہ یہ اداکارہ دیا مرزا کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان اگست 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریب میں چند قریبی دوستوں اور دونوں کے اہلخانہ نے شرکت کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ باندرہ میں منعقد ہوئی اور شادی کی رسومات کے بعد انہوں نے بھارتی میڈیا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید پڑھیں: دیا مرزا کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز

بعدازاں اداکارہ دیا مرزا نے میڈیا کے نمائندوں کو مٹھائی بھی کھلائی جس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ باندرہ میں منعقد ہوئی—فوٹو: انڈیا ٹوڈے
دیا مرزا کی شادی کی تقریب ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ باندرہ میں منعقد ہوئی—فوٹو: انڈیا ٹوڈے

دیا مرزا کی شادی کی رسومات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیا مرزا کا شوہر سے علیحدگی کا اعلان

تصاویر میں اداکارہ کو سرخ رنگ کی بنارسی ساڑھی زیب تن کیے نظر آئیں، جس کے ساتھ انہوں نے سرخ رنگ کا دوپٹہ بھی اوڑھا ہوا تھا۔

دیا مرزا نے شادی کے موقع پر ساتھ میں مانگ ٹیکا اور سونے کا بھاری نیکلیس پہنا ہوا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر دیا مرزا اور ویبھو ریکھی کی شادی کے پھیروں سے قبل کی تصاویر بھی گردش کررہی تھیں۔

شادی کے موقع پر ویبھو ریکھی نے سفید رنگ کی شیروانی اور ہلکے بادامی رنگ کی پگڑی پہنی ہوئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ 14 فروری کو خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ اگلے تین روز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

جس کے بعد 15 فروری کو اداکارہ نے خود انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی مہندی کی تقریبات اور شادی کے جوڑے کی تصاویر شیئر کرکے اس بات کی تصدیق کی تھی۔

مزید پڑھیں: دیا مرزا کی پہلی بار طلاق پر کھل کر بات

دیا مرزا نے 15 فروری کو انسٹاگرام اسٹوری میں ہاتھوں میں سجائی گئی مہندی اور برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کی تھیں اور ساتھ میں ’پیار‘ کا لفظ استعمال کیا تھا۔

خیال رہے کہ دیا مرزا دوسری شادی ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ویبھو ریکھی سے کی ہے، جن کی بھی یہ دوسری شادی ہے، ویبھو ریکھی کی پہلی شادی سے ایک بیٹی بھی ہے۔

اداکارہ نے عروسی لباس کی بھی ایک تصویر شیئر کی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے عروسی لباس کی بھی ایک تصویر شیئر کی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 13 اکتوبر 2024
کارٹون : 12 اکتوبر 2024