• KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am
  • KHI: Fajr 5:44am Sunrise 7:05am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:50am
  • ISB: Fajr 5:32am Sunrise 7:01am

سینیٹ انتخابات کیلئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور

شائع February 18, 2021
فرید رحمٰن نے رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا — تصویر بشکریہ فیس بک
فرید رحمٰن نے رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا — تصویر بشکریہ فیس بک

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ اُمیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹ کے اُمیدوار فرید رحمٰن نے رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا تھا۔

ریٹرنگ افسر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے گزشتہ روز سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جس میں پی ٹی آئی اُمیدوار کا اعتراض مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشست کے لیے یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کو چیلنج کردیا

پی ٹی آئی رہنما نے یوسف رضا گیلانی پر اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام لگایا گیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ یوسف رضا گیلانی 2012 میں توہین عدالت کیس میں اپنی سزا کا ذکر کرنے میں ناکام رہے۔

فرید رحمٰن نے ای سی پی میں دائر اپنی درخواست میں کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نے قانون ساز کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جیسا کہ آئین کے آرٹیکل 62 میں درج ہے۔

اسلام آباد سے سینیٹ اُمیدواران کے کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد سے سینیٹ کی دو نشستوں پر اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا۔

اسلام آباد کی 2 نشستوں پر 10 میں سے 8 اُمیدواروں کے کاغذات منظور، ایک کے مسترد اور ایک پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سینیٹ انتخابات: سندھ سے پی ٹی آئی کے کسی رکن نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے

اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریک انصاف کے عبدالحفیظ شیخ، فرید رحمٰن اور سید علی بخاری کے کاغذات جبکہ خواتین کی نشست کے لیے پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور منیرہ جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

وفاقی دارالحکومت سے ہی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے جبکہ خواتین کی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کی فرزانہ کوثر اور فرح اکبر کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹورل کالج سے اپیل ہے تحریک انصاف کی مدد کریں، عبدالحفیظ شیخ

چاروں صوبوں میں سینیٹ کے اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 18 فروری (آج) شام کو مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ ووٹنگ سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے تنازع میں الجھے ہوئے سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے، سینیٹ کی 104 نشستوں میں سے 52 سینٹرز اپنی چھ سالہ مدت پوری ہونے پر 11 مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 8 دسمبر 2024
کارٹون : 7 دسمبر 2024