• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:57am Asr 3:22pm

یوم پاکستان پر پاک فوج کا گانا ’ایک قوم، ایک منزل‘ ریلیز

شائع March 13, 2021
علی ظفر اور آئما بیگ کے گانے کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
علی ظفر اور آئما بیگ کے گانے کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ’یوم پاکستان‘ کے حوالے سے خصوصی گانا ریلیز کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے گلوکار علی ظفر اور آئما بیگ کی آواز میں جاری کیے گئے ’ایک قوم، ایک منزل‘ کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

’ایک قوم، ایک منزل‘ کو 13 مارچ کو ریلیز کیا گیا، تاہم گانے کا ٹیزر اور پرومو ایک ہفتہ قبل ہی جاری کیے گئے تھے۔

’ایک قوم، ایک منزل‘ کا آغاز بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیام پاکستان سے متعلق تقریر سے ہوتا ہے جب کہ گانے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے افراد کو بھی دکھایا گیا ہے۔

گانے میں علی ظفر اور آئما بیگ کو ملک کے مختلف شہروں میں لوگوں کے درمیان پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

’ایک قوم، ایک منزل‘ کو ریلیز کرنے کے بعد کئی لوگوں نے اس کی تعریف کی اور گانے کو جذبہ حب الوطنی سے سرشار قرار دیا۔

’ایک قوم، ایک منزل‘ سے قبل بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان سمیت جشن آزادی، یوم دفاع اور یوم کشمیر کے موقع پر بھی خصوصی گانے جاری کئے جاتے رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے گزشتہ ماہ 5 جنوری کو بھی یوم کشمیر کے موقع پر گلوکار شہزاد رائے کی آواز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ’کشمیر کو حق دو بھارت‘ جاری کیا تھا۔

اسی طرح ستمبر 2020 میں یوم دفاع اور یوم شہدا کے موقع پر بھی آئی ایس پی آر نے گلوکار عاصم اظہر سمیت دیگر گلوکاروں کا گانا ’ہر گھڑی تیار کامران‘ جاری کیا تھا اور اسے بھی شائقین نے بہت سراہا تھا۔

آئی ایس پی آر نے 5 اگست 2020 کو بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی ویڈیو و نظم ریلیز کی تھی، کشمیر میں 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کیا تھا، جس وجہ سے اس کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

پاک فوج نے کورونا کے وبا کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے صحت کے رضاکاروں اور قوم کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے بھی خصوصی گانے اور ویڈیوز جاری کی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024