• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm

طلاق کے بعد شہروز اور سائرہ جلد فلم میں ساتھ نظر آئیں گے

مارچ 2020 میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی— فائل فوٹو: انسٹاگرام
مارچ 2020 میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی— فائل فوٹو: انسٹاگرام

حقیقی زندگی میں شادی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والی شوبز جوڑی، سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری جلد ایک فلم میں ساتھ نظر آئیں گے۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے طلاق سے قبل اس فلم پر کام کرنا شروع کیا تھا۔

فلم کے ہدایت کار عمر عیسیٰ نے فلم کا ٹائٹل نہیں بتایا لیکن تصدیق کی کہ یہ فلم ایک لَو اسٹوری ہے۔

اب تک فلم کی 90 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور چند دن کی شوٹنگ باقی ہے جو جلد مکمل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: شہروز اور سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں

شہروز سبزواری نے ڈان امیجز کو بتایا کہ ' ابھی میں کوئی توقعات نہیں رکھ رہا، ہماری انڈسٹری/کاروباری ماڈل کے حالات کے ساتھ اس حوالے سے سوچنا صرف مجھے 'چڑچڑا' کرے گا'۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ جب میں کریٹیو عمل میں ہوں تو اس حوالے سے سوچنا اچھا نہیں۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شوٹنگ میں، میں نے اچھا کام کیا ہے لیکن پوسٹ پروڈکشن میں معاملات خراب بھی ہوسکتے ہیں تو بہترین کی دعا کرنی چاہیے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اور سائرہ یوسف اس پروجیکٹ پر ساتھ کام کررہے ہیں لیکن انہوں نے مزید تفصیلات بیان کرنے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہروز سبزواری کی سائرہ سے علیحدگی کی تصدیق

ہدایت کار عمر عیسیٰ نے اس حوالے سے کہا کہ ہم ان کے 'خاندان والے' نہیں ہیں، ہمارا ایک پیشہ وارانہ تعلق ہے اور وہ اس پروجیکٹ پر کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

عمر عیسیٰ نے کہا کہ دونوں اداکاروں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے، خاص طور پر سائرہ یوسف نے۔

انہوں نے کہا کہ سائرہ یوسف کے کردار میں بہت زیادہ جذباتی کام تھا، اگر ہم نے ان کے ذاتی مسائل کے بعد بھی پروڈکشن شروع کی ہوتی تو میرا ماننا ہے کہ انہوں نے تب بھی پروجیکٹ کیا ہوتا

خیال رہے کہ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی بیٹی نورے بھی ہے، ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا۔

— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

تاہم دسمبر 2019 شہروز سبزواری اور ان کی پہلی اہلیہ سائرہ یوسف کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ابتدائی طور پر شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی علیحدگی کی خبروں کے حوالے سے بھی شہروز سبزواری کے اہل خانہ نے تردید کی تھی تاہم بعد ازاں دونوں کے درمیان علیحدگی کی تصدیق کردی گئی تھی۔

خبریں تھیں کہ پشہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول کے درمیان بڑھتی قربتوں کی وجہ سے اداکار سے اہلیہ نے علیحدگی اختیار کی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان اختلاف مزید شدید ہوئے تو دونوں میں طلاق ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سائرہ اور شہروز سبزواری کے درمیان طلاق ہوگئی

تاہم شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسی جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

اگرچہ علیحدگی کی خبروں پر شہروز سبزواری نے وضاحتی بیان دیے تھے تاہم سائرہ نے کوئی بیان نہیں دیا تھا اور ماڈل صدف کنول نے بھی اپنا نام آنے پر کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

تاہم مارچ 2020 میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے ایک ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تصدیق کی تھی۔

دونوں نے ایک جیسے ہی پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ اب وہ میاں اور بیوی نہیں رہے اور ان کے درمیان باقاعدہ طور پر طلاق ہوگئی۔

دونوں نے اپنی شادی ختم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا اور مداحوں سے گزارش کی کہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھا جائے اور ان کی طلاق پر افواہیں یا غلط معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

دونوں نے طلاق کی خاص وجہ نہیں بتائی تھی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ ان کے درمیان کب طلاق ہوئی اور مذکورہ تصدیق کے 2 ماہ بعد ہی شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کرلی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024