وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 716 ٹیسٹ کیے گئے اور ایک ہزار 29 نئے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4 ہزار 629 ہوچکی ہے جبکہ آج مزید 508 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 63 ہزار 773 ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک 36 لاکھ 7 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر 2 لاکھ 81 ہزار 384 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اس وقت 12 ہزار 982 مریض زیر علاج ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں