• KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:24pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:16pm Maghrib 7:24pm
  • LHR: Asr 5:00pm Maghrib 7:10pm
  • ISB: Asr 5:09pm Maghrib 7:21pm

سارہ خان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع؟

شائع May 8, 2021
اداکارہ نے اپنے امید سے ہونے کی تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے اپنے امید سے ہونے کی تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: فیس بک

گزشتہ برس 16 جولائی کو منگنی اور محض دو دن بعد 18 جولائی کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والے گلوکار و اداکار فلک شبیر اور اداکارہ سارہ خان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں ہیں۔

جوڑے کے ہاں گزشتہ ماہ اپریل کے آخر سے بچے کی متوقع پیدائش کی چہ مگوئیاں ہیں، تاہم تاحال انہوں نے واضح طور پر اس کی کوئی تصدیق نہیں کی۔

حال ہی میں فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ایسی مبہم ویڈیوز شیئر کی گئیں، جن میں اداکارہ کو بعض طبی پیچیدگیوں کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ سارہ خان کو کن مسائل کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے منگنی کرلی

اس سے قبل اداکارہ کی ایک انسٹاگرام اسٹوری وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ایک حاملہ خاتون اور ان کے شوہر کی گرافکس تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ یہی تعلقات کی خوبصورتی ہے۔

کچھ دن قبل فلک شبیر نے اہلیہ کے حاملہ ہونے سے متعلق ایک مبہم پوسٹ کی تھی—اسکرین شاٹ
کچھ دن قبل فلک شبیر نے اہلیہ کے حاملہ ہونے سے متعلق ایک مبہم پوسٹ کی تھی—اسکرین شاٹ

فلک شبیر کی مذکورہ تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کی جانب سے حال ہی میں اہلیہ کی گھر میں کام کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وہ وہ حاملہ بیوی سے کام کروا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سارہ خان اور فلک شبیر رشتہ ازدواج میں منسلک

آل پاکستان ڈراما آفیشل پیج کے انسٹاگرام پر فلک شبیر اور سارہ خان کی ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں سارہ علی خان کو ہلکا پھلکا کام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں سارہ خان کو قدرے ڈھیلے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس سے شائقین نے اندازہ لگایا کہ وہ امید سے ہیں۔

فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اگرچہ ان کی تعریف کی گئی، تاہم لوگوں نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں حاملہ بیوی سے کام نہیں کروانا چاہیے تھا۔

مداحوں نے انہیں یاد دلایا کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور وہ ان سے کام کروا رہے ہیں، ایسا کرنے پر لوگوں نے فلک شبیر کو عامر لیاقت قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلک شبیر اور سارہ خان کے درمیان تعلقات کیسے استوار ہوئے؟

بعض مداحوں نے فلک شبیر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ حاملہ بیوی سے کام کروا رہے ہیں، کیا ہی اچھا ہوتا کہ اگر وہ ان کی مدد کرتے؟

زیادہ تر لوگوں نے فلک شبیر کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
زیادہ تر لوگوں نے فلک شبیر کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

متعدد افراد نے فلک شبیر کو اہلیہ کی کام کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کل کو وہ واش روم کی ویڈیو بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

اسی طرح کئی خواتین مداحوں نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ وہ تو اس سے بھی زیادہ اور بڑا گھر کا کام کرتی ہیں مگر سارہ خان کی طرح ان کی کوئی تعریف نہیں کرتا۔

کارٹون

کارٹون : 17 جون 2024
کارٹون : 16 جون 2024