ایس او پیز کی خلاف ورزی پر رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے و دیگر کے خلاف مقدمہ درج

24 مئ 2021

مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ خان گڑھ کی حدود میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان کے لیے سادیواہن میں سیاسی جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم پی اے اور ان کے بیٹے بلال احمد خان نے سیکڑوں افراد کے اجتماع سے خطاب کیا.

جلسے میں سماجی فاصلے،ماسکس سمیت تمام تر کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کیاگیا۔

جلسے کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے ماسک نہ پہننے پر تحریک انصاف کے ایم پی ا منصور احمد خان کے بیٹے نواب بلال سمیت 12افراد کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر خان گڑھ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں