• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:32pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:27pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:32pm

'رازِ الفت' کے بعد دانیال افضل خان کی 'مہلت' میں اداکاری

شائع May 24, 2021
ڈرامے کی ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں جبکہ کہانی سمیرا فضل نے تحریر کی ہے—فوٹوز: انسٹاگرام
ڈرامے کی ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں جبکہ کہانی سمیرا فضل نے تحریر کی ہے—فوٹوز: انسٹاگرام

'راز الفت' میں نومی کا کردا ادا کرنے کے بعد دانیال افضل خان اب 'مہلت' میں نئے کردار میں نظر آئیں گے۔

سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل پر پیش کیا جانے والا ڈراما 'مہلت' سماجی پیغام پر مبنی ہے۔

اس ڈرامے کی ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں جبکہ کہانی سمیرا فضل نے تحریر کی ہے۔

'مہلت' میں اداکارہ کنزہ ہاشمی، سمیع خان، بشریٰ انصاری، کومل عزیز اور دانیال افضل خان اداکاری کررہے ہیں۔

اپنے کردار سے متعلق دانیال افضل نے کہا کہ 'میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ کردار نومی سے یکسر مختلف ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ 'مداح مجھے بالکل مختلف انداز میں اسکرین پر دیکھیں گے، مجھے اُمید ہے میں مداحوں کی توقعات پر پورا اتروں گا اور اس کردار کو بھی وہی پذیرائی ملے گی جو نومی کو ملی'۔

ڈرامے کی کہانی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ 'یہ کنزہ ہاشمی، سمیع خان اور میرے درمیان ایک لو ٹرائی اینگل ہے'۔

ان کا کہنا تھاکہ اس ڈرامے کو صرف ایک لَو اسٹوری کہنا غلط ہوگا کیونکہ اس میں جن حالات کو بیان کیا گیا ہے تو لوگوں کو اس سے ایک ٹھوس سماجی پیغام ملے گا۔

دانیال افضل خان کو یقین ہے کہ ناظرین 'مہلت' سے کافی کچھ سیکھیں گے۔

اداکار نے کہا کہ ڈرامے کی پوری کاسٹ اور عملے نے اس پراجیکٹ پر بہت محنت کی ہے جو ناظرین کو اسکرین پر نظر آئے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'مہلت' ایک مختلف نوعیت کا ڈراما ہے اور اس میں صرف خواتین کو ظلم سہتے نہیں دکھایا جائے بلکہ مردوں کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال ہوتے دکھایا جائے گا۔

'مہلت' ڈراما روزانہ شب 9 بجے نجی چینل جیو انٹرٹینمنٹ سے نشر ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024