موٹرولا نے رواں سال کے شروع میں ایک برطانوی کمپنی سے معاہدہ کیا تھا جو سخت جان فون تیار کرنے کے حوالے سے جانی جاتی تھی۔

اس شراکت داری کے بعد اب موٹرولا نے پہلا اسمارٹ فون ڈیفی (2021) متعارف کرایا ہے۔

یہ موٹرولا کا 2012 کے بعد پہلا ڈیفی فون ہے جسے پانی، درجہ حرارت اور گرنے سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا۔

اس فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے کورننگ گوریلا گلاس وکٹس کے ساتھ دیا گیا ہے، جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

اس فون کی پلاسٹک باڈی کو پانی اور مٹی سے تحفظ کے لیے آئی پی 68 سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فون منفی 25 سینٹی گریڈ سے 55 سینٹی گریڈ درجہ حرارت والے ماحول میں بھی کام کرسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ موٹرولا
فوٹو بشکریہ موٹرولا

اس فون کو ڈراپ پروف بھی قرار دیا ہے یعنی 1.8 میٹر بلندی سے گرنے پر اسے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے موجود ہیں۔

یہ فون اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 4 جی بیم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 20 واٹ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ دی گئی ہے جبہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج موٹو یو ایکس انٹرفیس سے کیا گیا ہے۔

موٹرولا ڈیفی کو سب سے پہلے یورپ اور جنوبی امریکی ممالک میں فروخت کےل یے پیش کیا جارہا ہے۔

اس کی قیمت 390 ڈالرز (61 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے تاہم دیگر ممالک میں دستیابی کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں