پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحہ لہرانے والا شخص گرفتار

اپ ڈیٹ 12 جولائ 2021
اسلحہ لہرانے والے شخص کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی — ڈان نیوز
اسلحہ لہرانے والے شخص کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی — ڈان نیوز

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

ٹیلی ویژن فوٹیج میں ایک مضطرب شخص کو مرکزی سڑک پر چلتے دیکھا گیا، جس کے ایک ہاتھ میں پستول اور دوسرے ہاتھ میں بظاہر چاقو تھا، جبکہ متعدد سیکیورٹی اہلکار اس کے اطراف موجود تھے۔

پولیس نے مسلح شخص کو گرفتار کر کے اس سے پستول برآمد کر لیا اور سے سیکریٹریٹ تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسلحہ لہرانے والے شخص کی شناخت ملک سہیل کے نام سے ہوئی جس کی عمر 45 سال اور وہ چکری، اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

پولیس نے کہا کہ ملزم کا بظاہر دماغی توازن خراب ہے اور اس کا رکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رہنما احسن اقبال کو جوتا پڑ گیا

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران اسلام آباد میں مسلح شخص سے متعلق سوال پر بتایا کہ اس کے پستول میں گولیاں نہیں تھیں، تاہم پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اگست 2020 میں پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

ملزم نے 8 سے 10 فائر کیے تھے اور پولیس نے اس سے پستول بھی برآمد کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں