فیس بک کی انسٹا گرام اور میسنجر کو اکٹھا کرنے کی جانب مزید پیشرفت

30 ستمبر 2021
اب دونوں ایپس کے درمیان کراس گروپ چیٹ ممکن ہے — فوٹو بشکریہ فیس بک
اب دونوں ایپس کے درمیان کراس گروپ چیٹ ممکن ہے — فوٹو بشکریہ فیس بک

فیس بک نے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے کی جانب ایک اور اہم پیشرفت کی ہے۔

گزشتہ سال کمپنی نے میسنجر اور انسٹاگرام میں کراس میسجنگ کو متعارف کرایا تھا اور اب کراس ایپ گروپ چیٹ کا فیچر بھی پیش کردیا گیا ہے۔

یعنی اب میسنجر اور انسٹا گرام کانٹیکٹس سے گروپ چیٹس کرنا ممکن ہوگا۔

اسی طرح میسنجر اسٹائل پولز کو بھی انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز اور کراس ایپ گروپ چیٹس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

کمپنی کی جانب سے کراس ایپ گروپ چیٹس کے یے ٹائپنگ انڈیکٹرز کے ساتھ ساتھ نئی چیٹس تھیمز بھی میسنجر اور انسٹا گرام ڈائریکٹ میسجز میں متعارف کرائی ہیں۔

علاوہ ازیں انسٹا گرام نے ایک نیا فیچر واچ ٹو گیدر بھی متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے انسٹا گرام میں ویڈیو چیٹ اسٹارٹ کرکے جس سے شیئر کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کرکے شیئر بٹن پر کلک کریں اور بس۔

خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنے تمام میسجنگ پلیٹ فارم کو مدغم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے صارفین کو ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

فیس بک کی جانب سے ایسا انفراسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی ایک ایپ کے صارف دیگر فیس بک ایپس استعمال کرنے والوں سے جڑ سکیں۔

تبصرے (0) بند ہیں