ویوو نے چند ماہ پہلے یعنی جولائی 2021 میں ایس 10 سیریز کے فونز متعارف کرائے تھے۔

اب چینی کمپنی نے اس سیریز کا ایک کم قیمت مڈرینج فون ایس 10 ای پیش کردیا ہے۔

اس فون کو چین میں متعارف کرایا گیا ہے جس میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ میں واٹر ڈراپ نوچ 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فون محض 7.59 ملی میٹر موٹا ہے اور اس کا وزن 175 گرام ہے۔

ایس 10 ای میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسر موجود ہے۔

اسی طرح 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن فون کا حصہ ہیں۔

ڈیوائس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس سے کیا گیا ہے۔

یہ فون 3 بیک کیمروں کے سیٹ اپ سے لیس ہے۔

اس سیٹ اپ کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا مڈل 2399 یوآن (64 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2599 یوآن (69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں