ورلڈکپ کے سپر 12 راؤنڈ کا آغاز، پہلے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ کچھ دیر بعد ہوگا

اپ ڈیٹ 23 اکتوبر 2021
سپر 12 راؤنڈ کے لیے پہلے میچ کا ٹاس دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر اور میچ کا آغاز 3 بجے ہوگا۔ - فوٹو:ٹوئٹر
سپر 12 راؤنڈ کے لیے پہلے میچ کا ٹاس دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر اور میچ کا آغاز 3 بجے ہوگا۔ - فوٹو:ٹوئٹر

عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کا باقاعدہ آغاز ابوظبی میں شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کچھ دیر بعد ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوران میچ کا آغاز دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر ٹاس کے ساتھ ہوگا جس کے بعد میچ کا آغاز 3 بجے ہوگا۔

سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے درمیان شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6، 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ سے 2 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچے گی۔

گروپ 1 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔

گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

اسکواڈ:

آسٹریلیا کے اسکواڈ میں ایرون فنچ (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، میتھیو ویڈ (وکٹ کیپر)، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، جوش ہیزل وُڈ، ایشٹن ایگار، پیٹ کمنز، ایڈم زامپا، کین رچرڈسن، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کے اسکواڈ میں ٹیمبا باووما، کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ریزا ہینڈرکس، ہنری کلاسن (وکٹ کیپر)، ایڈن مرکرم، ڈیوڈ ملر، راسی وین ڈر ڈوسن، بیجورن فورچوئن، کیشپ مہاراج، لنگی نگیدی، کگیسو ربادا، اینرچ نوکیا، تبریز شمسی، ویان مُلڈر، ڈیوین پریٹوریس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں اس سے قبل راؤنڈ میں بنگلہ دیش، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا نے برتری حاصل کرتے ہوئے سپر 12 میں جگہ بنائی تھی۔

کرکٹ کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا اتوار کے روز ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں