ماڈل روبینہ خان نے نئی زندگی کا آغاز کردیا

22 نومبر 2021
ماڈل نے انسٹاگرام پر شریک سفر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل نے انسٹاگرام پر شریک سفر کے ساتھ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو آگاہ کیا—فوٹو: انسٹاگرام

فیشن ماڈل و اداکارہ روبینہ خان کی جانب سے خاموشی سے نئی زندگی کے آغاز پر متعدد شوبز و فیشن شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

روبینہ خان نے 21 نومبر کو انسٹاگرام پر شریک سفر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ’قبول ہے‘ لکھا، جس کے بعد متعدد ماڈلز و اداکاراؤں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہےجب کہ انہیں اور ان کے جیون ساتھی کے گلے میں پھولوں کے ہار بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

روبینہ خان نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے صرف نکاح کیا ہے یا پھر وہ سادگی سے پیا گھر سدھار گئیں؟ تاہم ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سے عندیہ ہوتا ہے کہ انہوں نے خاموشی سے شادی کرلی۔

ماڈل نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ہمسفر کے ساتھ متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نکاح کیا، تاہم فیشن میگزین ’اوکے‘ نے بتایا کہ ماڈل نے شادی کرلی۔

عام طور پر شوبز شخصیات بھی نکاح پہلے کرلیتی ہیں اور شادی بعد میں کرتی ہیں، تاہم ماڈل روبینہ خان نے اس ضمن میں کوئی وضاحت نہیں کی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے نکاح کرلیا—اسکرین شاٹ

روبینہ خان نے اپنے ہمسفر سے متعلق بھی کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم چہ مگوئیاں ہیں کہ ان کے ساتھی کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔

روبینہ خان کی تصویر پر اداکارہ اریبہ حبیب، ماڈل و اداکارہ صدف کنول، ماڈل تبسم مغل، اداکار و ماڈل عدنان انصاری اور نمرہ خان سمیت دیگر شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

روبینہ خان نے 2015 کے بعد ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے متعدد میک اپ اور ملبوسات برانڈز سمیت جوتوں اور فٹنیس برانڈز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

روبینہ خان نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ماڈلنگ کے منصوبوں پر کام کیا اور ان کا شمار خوبصورت ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔

روبینہ خان سے قبل بھی متعدد شوبز و فیشن انڈسٹری کی شخصیات نے کورونا کی وبا سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر سادگی سے نکاح اور شادی کی تھی۔

یہم

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں