ویوو کا 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا فون وی 23 ای

24 نومبر 2021
وی 23 ای 5 جی —  فوٹو بشکریہ ویوو
وی 23 ای 5 جی — فوٹو بشکریہ ویوو

ویسے تو بیشتر اسمارٹ فونز میں بیک کیمروں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے مگر ویوو کی وی سیریز کے فونز میں ان کا سیلفی کیمرا ہی ان کی جان ہوتا ہے۔

ویوو وہ کمپنی ہے جس نے دنیا کا پہلا 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا وی 15 پرو کی شکل میں متعارف کرایا تھا۔

بعد ازاں 44 میگا پکسل سیلفی کیمرا بھی اسی کمپنی کی وی سیریز میں پیش کیا گیا۔

اب ویوو نے اس سیریز کا ایک اور نیا فون وی 23 ای 5 جی متعارف کرایا ہے جس میں اتنے زیادہ پکسلز دیئے گئے ہیں جو بیشتر اسمارٹ فونز کے بیک کیمروں میں بھی نہیں ہوتے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

یہ فون 44 میگا پکسل سیلفی کیمرے سے لیس ہے جو واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 810 پراسیسر موجود ہے۔

ویوو وی 23 ای میں 6.44 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے مگر حیران کن طور پر ریفریش ریٹ صرف 60 ہرٹز ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

فون کے اندر 4050 ایم اے ایچ بیٹری 44 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 12 سے کیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

جیسا نام سے ظاہر ہے کہ اس میں 5 جی سپورٹ موجود ہے جبکہ ڈوئل بینڈ وائی فائی، بلیوٹوتھ 5.1 اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دیگر قابل ذکر فیچرز ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو شاٹس کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کو سب سے پہلے تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں یہ یکم دسمبر سے دستیاب ہوگا۔

بلیک اور سن شائن کوسٹ رنگوں میں دستیاب یہ فون 392 ڈالرز (68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں