شادی کے جھانسہ میں آ کر لاہور جانے والی خاتون کا متعدد مرتبہ ریپ ہونے کا انکشاف

29 نومبر 2021
خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر لاہور بلانے والے شخص نے ریپ کیا— فائل فوٹو: اے پی
خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر لاہور بلانے والے شخص نے ریپ کیا— فائل فوٹو: اے پی

شادی کا جھانسے میں آ کر لاہور جانے والی خاتون کا دو الگ الگ واقعات میں مبینہ طور پر متعدد بار ریپ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

خاتون کے ساتھ ریپ کی ایف آئی آر 28 نومبر کو نارتھ کینٹ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی اور مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 376 (ریپ)، 109 ('زنا باالجبر کی ترغیب دینا) اور 201 (جرم کے ثبوت غائب کرنا یا مجرم کو غلط معلومات دینے) کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر لڑکی کا مبینہ گینگ ریپ

شکایت میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ وہ کراچی کی رہائشی ہیں اور آن لائن گیم پلیئر اننونس بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کھیلتی تھیں، اس گیم کے دوران ان کی ایک آدمی سے دوستی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص نے مجھے لاہور بلاتے ہوئے کہا کہ ہم شادی کر لیں گے، وہ 23 نومبر کو ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچیں، وہ شخص انہیں روز ہوٹل لے گیا جہاں اس نے تین دن تک ان کا ریپ کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ اس نے بعد میں ان سے شادی کرنے سے بھی انکار کر دیا اور انہیں 26 نومبر کو ٹرین اسٹیشن پر اتار کر چلا گیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ جب وہ اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہی تھیں تو دو آدمیوں نے انہیں نوکری دلانے کا وعدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: بیوٹیشن کا مبینہ گینگ ریپ، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ

انہوں نے بتایا کہ مشتبہ افراد انہیں سرور روڈ پر واقع ایک گھر میں لے گئے جہاں دو اور مردوں نے اسے ایک کمرے میں لے جانے میں مدد کی، بعد میں ٹرین اسٹیشن پر ملنے والے دونوں افراد نے اس کا کئی مرتبہ ریپ کیا لیکن وہ بالآخر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔

اس نے حکام پر زور دیا کہ ان تینوں افراد کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے اس کا ریپ کیا۔

شکایت میں پولیس کانسٹیبل آصف حسن نے مزید کہا کہ جب وہ اس کمرے میں گئے جہاں دوسرا واقعہ پیش آیا تو انہوں نے دیکھا کہ مبینہ طور پر خاتون کو کمرے میں لے جانے میں مدد کرنے والے مرد ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دارالحکومت لاہور کے پولیس افسر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: 16 سالہ لڑکی کے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

انہوں نے حکام کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Nov 29, 2021 10:24pm
حکام کے لیے ایک چونک جانے کا لمحہ ہے اور نوجوان خواتین کے لیے ایک سبق بھی ہے۔