2021 میں یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 گانے

01 دسمبر 2021
خدا اور محبت سیزن 3 کے مرکزی کردار — فوٹو بشکریہ جیو ٹی وی
خدا اور محبت سیزن 3 کے مرکزی کردار — فوٹو بشکریہ جیو ٹی وی

دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ نے ہر سال کی طرح اس برس بھی سال کے اختتام کے موقع پر مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کردی۔

یوٹیوب ہر سال پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سب سے زیادہ مقبول عام ویڈیوز اور موسیقی کی 10 مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کرتا ہے اور رواں سال بھی فہرست جاری کی گئی حالانکہ کمپنی نے اکتوبر 2021 میں یوٹیوب ریوائنڈ کو ختم کرنے کے لیے اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں : 2021 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹیوب ویڈیوز

پاکستان میں سال 2021 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز کسی مختصر ویڈیو نے نہیں بلکہ ایک ڈرامے کی قسط نے حاصل کیا اور وہ ہے خدا اور محبت۔

اسی طرح موسیقی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 10 ویڈیوز میں گلوکار راحت فتح علی خان اور نش عشر کا ڈرامے خدا اور محبت کے لیے او ایس ٹی سب پر بازی لے گیا۔

اس سے ہٹ کر بولی وڈ یا بھارت کے پنجابی گانے پاکستانی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

ٹاپ ٹرینڈنگ میوزک ویڈیوز

جہاں تک موسیقی سننے کی بات ہے تو کچھ ڈراموں کے او ایس ٹیز اور متعدد بولی وڈ گانے پاکستانی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

10۔ تو شاعر بناگئی، پنجابی گانا

9۔ بارش کی جائے، بھارتی گانا

8۔ پانی دی گل، پنجابی گانا

7۔ عشق ہے او ایس ٹی : راحت فتح علی خان

6۔ بادشاہ ۔ پانی پانی

5۔ ریفلاں، پنجابی گانا

4۔ چھوڑ دیں گے، پنجابی گانا

3۔ سیاں جی، بھارتی گانا

2۔ لٹ گئے، بھارتی گانا

1۔ خدا اور محبت، او ایس ٹی : راحت فتح علی خان

تبصرے (0) بند ہیں