حبا بخاری اور آرز احمد کی شادی کی تقریبات شروع

04 جنوری 2022
اداکارہ نے مایوں کی تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے مایوں کی تصویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کی—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ ماہ دسمبر کے آغاز میں منگنی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آرز احمد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

حبا بخاری نے چار جنوری کو انسٹاگرام پر مایوں کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری اور آرز احمد نے منگنی کرلی

ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ جو لوگ انسٹاگرام پر ان کی مہندی اور مایوں کی تقاریب چند دن قبل سے ہی منا رہے ہیں، ان کی معلومات کے لیے وہ بتاتی چلیں کہ مذکورہ تصویر ہی ان کے مایوں کی پہلی تصویر ہے۔

حبا بخاری نے مایوں کی تقریب کی ایک اور تصویر بھی شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے متعدد ویڈیوز کو بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کیا۔

مزید پڑھیں: ابھی میری منگنی نہیں ہوئی، حبا بخاری

اداکارہ کے علاوہ فائزہ سیلون اور ماہا وجاہت فوٹوگرافی کی جانب سے بھی حبا بخاری کے مایوں کی تقاریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئیں۔

اداکارہ کے مایوں کی تصاویر میں انہوں نے پہلے رنگ کے لباس کا انتخاب کیا اور ان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: حبا بخاری کا جلد شادی کا عندیہ

اداکارہ نے گزشتہ ماہ 8 دسمبر کو اداکار آرز احمد کے ہمراہ انگوٹھیوں کے تبادلے کی تصاویر شیئر کی تھیں، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں منگنی کی مبارک باد پیش کی تھی۔

بعد ازاں 18 دسمبر کو حبا بخاری نے انکشاف کیا تھا کہ دراصل انہوں نے منگنی نہیں کی مگر ان کے اور آرز احمد کے اہل خانہ ان کی شادی پر رضامند ہوچکے ہیں۔

حبا بخاری کے علاوہ اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات بھی شروع ہو چکی ہیں اور گزشتہ روز ان کی پہلی ’ڈھولکی‘ کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

علاوہ ازیں حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب بھی پیا گھر سدھار گئی تھیں جب کہ کچھ دن قبل ماڈل مشک کلیم نے بھی شادی کی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں