• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

جب نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کولن منرو نے اپنی بات کا اختتام 'انشا اللہ' پر کیا

شائع February 25, 2022
کولن منرو نے کہا کہ میں یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں کہ لیگ کے فائنل تک کون پہنچتا ہے— اسکرین گریب
کولن منرو نے کہا کہ میں یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں کہ لیگ کے فائنل تک کون پہنچتا ہے— اسکرین گریب

اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایلکس ہیلز کی واپسی پر ساتھی کھلاڑیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا، انجری کا شکار کولن منرو نے بھی منفرد انداز میں ایلکس ہیلز کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک بار پھر انگلش بیٹر ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل ہوگئی ہیں اور شاداب خان بھی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

کولن منرو نے بھی منفرد انداز میں خوشی کا اظہار کیا کہ ایلکس ہیلز ٹیم میں واپس آچکے ہیں، لیکن ٹیم کو جتانے کے لیے تمام کھلاڑیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل ایلیمینیٹر: 11 رنز کا فرق شاید نتیجے پر بہت بڑا اثر ڈال گیا

انہوں نے کہا کہ میں یہ دیکھنے کے لیے بے تاب ہوں کہ لیگ کے فائنل تک کون پہنچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائیں اور کھیل کو انجوائے کریں، انشااللہ'

ذاتی مصروفیات کے سبب پچھلے ہفتے پی ایس ایل چھوڑ کر جانے والے الیکس ہیلز نے ٹیم میں دوبارہ شامل ہوتے ہی شاندار پرفارمنس دکھائی۔

پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح میں ایلکس ہیلز کی پرفامنس نمایاں رہی، انہوں نے 49 گیندوں پر 62 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: کنگز کو بالآخر جیت مل گئی، قلندرز کو 22 رنز سے شکست

خیال رہے کہ ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں ایلکس ہیلز 7 اننگز میں 255 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں حالانکہ وہ لیگ میں 3 میچز نہیں کھیل سکے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں ایلکس ہیلز کی ناقابل شکست 82 رنز کی بدولت پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سلطانز کو پی ایس ایل 7 میں پہلی شکست، قلندرز 52رنز سے کامیاب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ایلکس ہیلز نے 38 گیندوں پر 163.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4 چوکے اور 4 چھکے لگا کر 62 رنز بنائے تھے۔

آج پلے آف کے دوسرے ایلیمنیٹر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہوگا۔

دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز کوالیفائر میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر لگاتار دوسرے سال فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے۔

آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کر درمیان میچ میں فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024