• KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 4:26pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:31pm
  • KHI: Zuhr 12:28pm Asr 4:55pm
  • LHR: Zuhr 11:58am Asr 4:26pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:31pm

سوناکشی سنہا نے سلمان خان سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

شائع March 5, 2022
اداکارہ نے وائرل تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے وضاحت کی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے وائرل تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے وضاحت کی—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ کی ’دبنگ‘ گرل 34 سالہ سوناکشی سنہا نے خود سے 22 سال زائد العمر اور بھارتی فلم انڈسٹری کے ’شدید کنوارے‘ کہلائے جانے والے سلمان خان سے خفیہ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی سے متعلق گزشتہ دو دن سے خبریں جاری تھیں، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دونوں نے کچھ عرصہ قبل شادی کرلی۔

اگرچہ سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل ہوئیں، تاہم ان کے درمیان کبھی رومانس کی خبریں نہیں رہیں۔

سوناکشی سنہا اور سلمان خان نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام بھی کیا ہے، تاہم اس کے باوجود ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں کبھی نہیں رہیں، البتہ سلمان خان کی کترینہ کیف سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔

سوناکشی سنہا نے واضح کیا کہ وائرل تصویر جعلی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
سوناکشی سنہا نے واضح کیا کہ وائرل تصویر جعلی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں جب بھارتی میڈیا میں سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل ہوئی تو اداکارہ نے بھی اس پر خاموشی توڑتے وضاحت کردی.

شوبز سوشل میڈیا پیج ’بولی وڈ ٹشن‘ نے سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خبریں ہیں کہ دونوں نے شادی کرلی۔

مذکورہ پوسٹ پر سوناکشی سنہا نے کمنٹس کرتے ہوئے شوبز پیج کو بتایا کہ کیا وہ یہ نہیں بتا سکتے تھے کہ مذکورہ تصویر جعلی ہے اور اسے ایڈٹ کیا گیا ہے۔

اداکارہ نے شوبز پیج کو کہا کہ وہ لوگوں کو یہ بھی بتا سکتے تھے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی مذکورہ تصویر ایڈٹ شدہ ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

سوناکشی سنہا کے کمنٹس کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور ان کے جواب سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو جعلی خبروں کی حوصلہ افزائی کے بجائے حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے وائرل تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے تصویر کو جعلی قرار دیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے وائرل تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے تصویر کو جعلی قرار دیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024