اگر تو آپ انسانی کان کے حصوں پر تحقیق نہ کررہے ہوں تو اس سے ہٹ کر آپ کو اس حوالے سے چند عام چیزیں ہی معلوم ہوں گی۔

جیسے کان کی لو، پردے وغیرہ، شاید یہ بھی علم ہو کہ اندرونی کان توازن کے لیے اہم ہے اور کان کی صفائی کے لیے کیو ٹپ کا استعمال نقصان دہ ہے۔

مگر زیادہ امکان یہی ہے کہ آپ کو علم نہ ہو کہ آپ کا کان ہی جسم کی 3 سب سے چھوٹی ہڈیوں کا گھر ہے۔

ان ہڈیوں کو ossicles کہا جاتا ہے جو لاطینی لفظ ہے جس کا مطلب ہے چھوٹی ہڈی۔

ان ہڈیوں کے نام بھی لاطینی زبان سے لیے گئے ہیں، ایک کا نام مالیوز (malleus)، دوسری کا انکیوز (incus) اور تیسری کا اسٹیپس (stapes) ہے۔

تینوں کو ملا کر ان تینوں کا حجم مالٹے کے ایک بیج جتنا ہے اور اسٹیپس ان تینوں میں سب سے چھوٹی ہڈی ہے۔

یہ ہڈیاں کان کے درمیانی حصے میں پردے اور اندرونی کان کے درمیان موجود ہیں اور ان کا کام آواز کے ارتعاش کو ایک سے دوسرے مقام پر منتقل کرنا ہے۔

جب ارتعاش کان کے درمیانی حصے سے گزرتا ہے تو یہ cochlea سے ٹکراتا ہے جو ان کو دماغ کے لیے نیورل سگنلز میں بدل کر ساؤنڈ کی شکل دیتا ہے۔

اس کے برعکس سب سے بڑی ہڈی ران کی ہے جو کہ جسم کی سب سے بڑی اور مضبوط ترین ہڈی ہے۔

اگرچہ اس کا حجم ہر ایک میں کچھ مختلف ہوسکتا ہے مگر بالغ مردوں میں اس کی اوسط لمبائی 19 انچ جبکہ بالغ خواتین میں 17 سے 18 انچ تک ہوسکتی ہے۔

کچھ افراد کے رانوں کی ہڈیاں 1800 سے 2500 پونڈ وزن کو بھی برداشت کرسکتی ہیں جس کے بعد ان کو نقصان پہنچتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Haider Kazmi Mar 18, 2022 08:17pm
The bones in question do not just transmit the sound but also magnify it. Needless to say we have six of these bones, three in each ear.