• KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 22.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 15.3°C
  • ISB: Cloudy 13.2°C

سابق پی پی پی ناظم کوئٹہ بم فیکٹری کیس میں گرفتار

شائع August 22, 2013

اے ایف پی فوٹو --.
اے ایف پی فوٹو --.

کوئٹہ: سیکورٹی فورسز نے بدھ کی رات پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ کے سابق سٹی ناظم میر مقبول احمد لہڑی کو گزشتہ روز بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے ایک گودام سے ایک سو ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے سلسلے میں گرفتار کر لیا-

فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ایک اہلکار نے جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، ڈان.کام کو بتایا کہ پولیس نے سیکورٹی فورسز کی مدد سے مسٹر لہڑی کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا-

میر مقبول لہڑی پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ہیں اور وہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں شہر کے ناظم بھی رہ چکے ہیں-

ایف سی کے اہلکار کا کہنا تھا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کے سینئر حکام سابق ناظم سے مبینہ دھماکہ خیز مواد کے حوالے سے تفتیش کر رہے ہیں-

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گودام جہاں سے منگل کے روز سو ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا وہ مسٹر لہڑی کی ملکیت ہے-

ایف سی نے گزشتہ روز 104،480 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد اور مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا تھا-

ایف سی کمانڈنٹ کرنل مقبول نے صحافیوں کو بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے نیو اڈا سے پوٹاشیم کلورائیڈ اور دیگر دھماکہ کیمیکلز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ 100 ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ایک وقت میں سب سے زیادہ ملنے والا دھماکہ خیز مواد ہے۔

ایک اور پیراملٹری اہلکار نے بدھ کے روز بتایا تھا کہ ایف سے نے سو ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد اور کیمیکل برآمد کیا ہے جسے فوج پر ہونے والے حالیہ حملوں اور اقلیتی شیعہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے-

تبصرے (2) بند ہیں

Hussain Baltistani Aug 22, 2013 10:22am
زبردست، ایف سی کی ایسی مخلصانہ اور نظر آنے والی کاوشوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے سکیورٹی اداروں کو ایسی، ہمت، طاقت اور اخلاص عطا کرے تاکہ اس ملک کے معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جان محفوظ ہو جائے۔
SADA BALOCH Aug 24, 2013 07:38am
اچھی سٹوری ہے لیکن موصوف نے پولیس لائن بم دھماکے کے بعد گرفتار ہونے والے خطیب مسجد کی اسٹوری فائل کیوں نہیں اس لئے کہ وہ پشتون ہیں بلکہ ایک سابق وزیر اور سینئر پارلیمنیٹرین کے قریبی عزیز ہےں اور موصوف کی ان پارلیمیٹرین سے نہ صرف دوستی ہے بلکہ کے دور اقتدار میں ملازمتیں لے کر فروخت کرتے رہے ہیں

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025