اوپو ایف 21 پرو پاکستان میں متعارف

13 اپريل 2022
ایف 21 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو
ایف 21 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے ایف سیریز کا نیا فون پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے۔

اوپو ایف 21 پرو فی الحال پری آرڈر میں دستیاب ہے اور 16 اپریل سے مارکیٹوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

اوپو ایف 21 پرو میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر چھپا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

ایف سیریز کے فونز کی خاص بات ان کا سیلفی کیمرا ہوتا ہے اور ایف 21 پرو کا کیمرا بھی اس حوالے سے دیگر ماڈلز سے پیچھے نہیں۔

اس فون میں سونی آئی ایم ایکس 709 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

یہ فون اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دستیاب ہوگی۔

فون کی اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او یاس 12 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو وہ 4500 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے جبکہ ریورس چارجنگ کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

پاکستان میں یہ فون 52 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں